ضلع کولگام اور آس پاس علاقوں کے لاکھوں لوگ نالہ ویشو کا پانی پینے کے لیے استعمال کرتے ہیں لیکن اب گندگی کے ڈھیر جمع ہونے کے سبب پانی بالکل آلودہ ہو چکا ہے جس کی وجہ سے لوگوں میں وبائی امراض پھیلنے کا خطرہ لا حق رہتا ہے۔
نالہ کے کناروں پر آوارہ کتوں کی بھرمار ہے جو وہاں اردگرد اور سڑکوں پر مٹر گشتی کرتے نظر آئیں گے جو مقامی لوگوں خاص کر اسکولی بچوں کے لیے وبال جان بنے ہوئے ہیں۔
انتظامیہ کو چاہیےکہ نالہ ویشو کی شناخت کو برقرار رکھنے کے لیے اقدامات کریں۔