جے اینڈ کے بینک نے آج ضلع کولگام میں ڈسٹرکٹ لیول ریویو کمیٹی (ڈی ایل آر سی) کی مٹینگ منعقد کی، جس کی صدارت ضلع ترقیاتی کمشنر کولگام بلال محی الدین بھٹ نے کی ہے
انہوں نے کہا ہے کووڈ کے پیش نظر میٹنگ کو ایس او پی، سماجی دوری کے تحت عمل میں لایا گیا ۔
ضلع ترقیاتی کمشنر نے ضلع کے دیگر بینکوں کو زراعت، ایم ایس ایم ای، رہائش اور تعلیم کے شعبوں میں کریڈٹ ڈسپینسشن کو بہتر بنانے کا مشورہ دیا۔
انہوں نے زراعت، باغبانی کے محکموں کو ہدایت دی ہے کہ 'کے سی سی' کے تحت معاملات کی مناسب کفالت اور جارحانہ پیروی کریں ،تاکہ ضلع کے کسانوں کو جلد سے جلد کور کیا جائے۔
انہوں نے ضلع میں خود روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے لئے گورنمنٹ اسکیمز پی ایم ای جی پی ، آر ای جی پی ، وزیر اعظم سوویانھیھی ، (PM SVANidhi)این آر ایل ایم ، این یو ایل ایم NULM اور PMAY کی مناسب اور بروقت عمل درآمد پر زور دیا۔
یہ بھی پڑھیں:
بینکوں کو مقدمات کو جلد از جلد نمٹانے کے لیے مشورہ دیتے ہوئے انہوں نے ان پر زور دیا کہ وہ تمام افراد کو پی ایم ایس بی وائی ، پی ایم جے جے بی وائی اور اے پی وائی جیسی سوشل سیکیورٹی اسکیموں کے تحت کور کریں۔