ETV Bharat / city

پلوامہ: انہدامی میٹریل کو اُٹھایا جائے - people suffer

جموں و کشمر کے ضلع پلوامہ میں کچھ روز قبل مونسپل کمیٹی پلوامہ نے 'دھوبی کیل' کے اردگرد ناجائز تجاوزات منہدم کئے ہیں تاہم پندرہ روز گزرنے کے بعد بھی محکمہ بلدیات نے وہاں سے منہدم میٹریل کسی دوسری جگہ منتقل نہیں کیا جس کے سبب لوگوں کو کافی پریشانی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

پلوامہ :انہدامی میٹریل کو اُٹھایا جائے
پلوامہ :انہدامی میٹریل کو اُٹھایا جائے
author img

By

Published : Jul 6, 2021, 10:18 PM IST

ضلع پلوامہ کے قصبہ کے بیچوں بیچ ایک ندی گزرتی ہے جو دھوبی کال کے نام سے مشہور ہے اس دھوبی کال پر اگرچہ سابقہ ضلع ترقیاتی کمشنر نے ناجائز تجاوزات ہٹایا،وہی اس ندی کی شان رفتہ بحال کرنے کی محکمہ بلدیات کو ہدایت جاری کی تھی۔

پلوامہ :انہدامی میٹریل کو اُٹھایا جائے

وہیں سابق ضلع ترقیاتی کمشنر پلوامہ ڈاکٹر رگھولنگر نے اس دھوبی کال پر کسی طرح کی بھی تعمیراتی کام کرنے پر روک لگا دی تھی جس کا قصبے پلوامہ کے تاجروں نے خیر مقدم کیا تھا سابق ترقیاتی کمشنر نے یہ بھی کہا تھا کہ دھوبی کال کو کوئی بھی فراد اپنے نیجی مفاد کے لیے استعمال نہیں کرے گا۔

لیکن سابقہ ترقیاتی کمشنر کے ضلع پلوامہ سے ٹرانسفر ہونے کے بعد یہاں کے کچھ لوگوں نے اس دھوبی کیل پر ناجائز تعمیرات کھڑی کرنے کی کوشش کی جس کو لے کر باقی تاجروں میں تشویش پھلنے لگی ہے۔ان تاجروں کے مطابق انہوں نے یہ معاملہ محکمہ بلدیات کے افسران کے سامنے کئی بار رکھا ،تاہم انہوں نے اس پر کوئی کارروائی نہیں کی ۔

جس کے بعد انہوں نے انتظامیہ کی جانب سے لوگوں کے مسائل کو حل کرنے کے غرض سے گورنر گروینس سیل کا سہارا لیا۔جس کے بعد محمکہ بلدیات نے اس علاقے میں ایک انہدامی کارروائی کی اور وہاں پر پچھلے تیس سالوں سے بنائے گئے پلوں کو بھی انہدامی کاروائی میں ہٹایا گیا ۔

اگرچہ عوام نے ان پلوں کو لوگوں کی چلنے پھرنے کے لیے لگایا تھا اور سابق ترقیاتی کمشنر نے بھی ان کو نہیں ہٹایا تھا۔ تاہم بلدیاتی محکمہ نے انہیں منہدم کیا ہے ۔وہیں اس انہدامی کاروائی کے پندرہ دن گزر جانے کے بعد بھی وہاں سے ملبہ نہیں ہٹایا گیا جس کی وجہ سے وہاں تاجروں کو کافی مشکلات کا سامنا ہے۔

لوگوں کے مطابق اس گلی سے عام لوگوں کا گزرنا خطرے سے خالی نہیں ہے۔اس سلسلے میں تاجروں نے بات کرتے ہوئے کہا کہ 'ہمارے گلی میں تیس سال پرانے پل ہٹائے گئے ہیں لیکن اس دھوبی کال پر باقی جگہوں پر بھی پل تعمیر کئے گئے ہیں ان کو بھی ہٹایا جانا چاہئے۔انہوں نے کہا کہ اس سے پہلے بھی دھوبی کیل پر ناجائز تعمیرات ہٹائی گئی اس کا سارا مٹیریل محکمہ بلدیات نے ضبط کر لیا تاہم محکمہ بلدیات نے کچھ روز قبل یہاں پر انہدامی کاروائی کی جس کا ہم تو خیر مقدم کرتے ہیں لیکن مٹیریل یہی پر چھوڑا گیا اس کی وجہ سے ہمیں کافی مشکلات ہو رہی ہے۔

انہوں نے ضلع انتظامیہ سے اپیل کی کہ وہ اس مسئلہ کو سنجیدگی سے لے اور یہ مٹیریل یہاں سے ہٹائے، کیونکہ کچھ خود غرض عناصر اس کا استعمال کر سکتے ہیں جس کی وجہ سے یہاں پر حالات خراب ہو سکتے ہیں۔

وہیں مقامی لوگوں نے انتظامیہ سے اپیل کی کہ اگر انہوں نے 30 سال پرانے پل اس دھوبی کال سے ہٹائے ہیں تو یہ پوری دھوبی کیل پر لگے پل کیوں نہیں ہٹائے گئے ۔اس سلسلے میں ضلع ترقیاتی کمشنر پلوامہ بصیر الحق چودھری نے کہا کہ غیرقانونی طور کسی کو بھی دھوبی کیل پر کسی طرح کا کو بھی ڈھانچہ کھڑا کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں:

ان کا مزید کہنا ہے کہ اگر کسی کو کام کرنے دیا جائے گا تو وہ باضابطہ طور پہلے انتظامیہ کی نوٹس میں لانا ہوگا اور وہ کام صرف عوام کی مفاد کے لیے ہی ہوگا۔انہوں نے مزید کہا کہ انہدامی کاروائی کے دوران جو بھی مٹیریل وہاں پر ہے اسے جلد ہی محمکہ بلدیات ضبط کرکے اپنی تحویل میں رکھے گی اور ضرورت پڑنے پر اسے استعمال میں بھی لایا جا سکتا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.