ETV Bharat / city

کولگام: افغانستان میں پھنسے کنبے کو واپس لانے کی اپیل

author img

By

Published : Aug 17, 2021, 3:35 PM IST

Updated : Aug 17, 2021, 3:58 PM IST

افغانستان میں طالبان کے ملک پر قبضہ کیے جانے کے بعد پورے جموں و کشمیر میں کافی سراسیمگی ہے اور بیشتر لوگ محفوظ مقامات کی طرف منتقل ہورہے ہیں۔

families stranded in Afghanistan
افغانستان میں پھنسے کنبے

وادیٔ کشمیر کے ضلع کولگام سے تعلق رکھنے والے دو کنبے اس وقت کابل میں پھنسے ہوئے ہیں۔ ان کے اہل خانہ کافی پریشان ہیں۔ انہوں نے کنبوں کی بحفاظت واپسی کا مطالبہ کیا ہے۔ اہل خانہ نے بھارتی سفارت خانے سے اپیل کی ہے کہ ان کے گھر کے افراد کو واپس بلایا جائے۔

کولگام: افغانستان میں پھنسے کنبے کو واپس لانے کی اپیل

عادل رسول شیخ بختار یونیورسٹی میں اسسٹنٹ پروفیسر کی حیثیت سے کام کررہے ہیں جب کہ ان کی اہلیہ آسیہ جان بھی ان کے ساتھ ہیں۔ اسی طرح عاصف احمد شاہ بھی اسی یونیورسٹی میں اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں۔ دونوں کے اہل خانہ نے واپسی کی اپیل کی ہے۔

اس سے قبل جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے کہا ہے کہ کابل میں پھنسی خاتون سمیت تین کشمیری شہریوں کو صحیح سلامت گھر پہنچایا جائے گا اور اس ضمن میں انہوں نے وزارت خارجہ سے بھی بات کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 'کابل میں پھنسے کشمیریوں کو صحیح سلامت گھر پہنچایا جائے گا'

اس ضمن میں لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ انہوں نے وزارت خارجہ سے بات کی ہے۔ ایل جی نے کہا ہے کہ انہوں نے کابل کی بختار یونیورسٹی میں تدریسی خدمات انجام دے رہے ضلع کولگام سے تعلق رکھنے والے دو کشمیری پروفیسرس کو فوری طور پر واپس لانے کے لیے وزارت خارجہ کے وی مرلیدھرن سے بات کی۔

لیفٹیننٹ گورنر نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ’’میں پروفیسر آصف احمد اور پروفیسر عادل رسول کے اہل خانہ کو یقین دلاتا ہوں کہ وہ محفوظ ہیں اور جلد گھر پہنچ جائیں گے۔‘‘

Last Updated : Aug 17, 2021, 3:58 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.