سرینگر: جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام کے دمہال ہانجی ویرہ علاقے میں ایک 35 سالہ خاتون کو لٹکتے ہوئے پایا گیا۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ کولگام کے دمہال ہانجی ویرہ علاقے کے یاری کھان گاؤں میں پیر کی صبح اپنے گھر سے قریب سو میٹر دور ایک خاتون کو درخت کے ساتھ لٹکتے ہوئے پایا گیا۔ A woman's body found hanging from a tree
انہوں نے کہا کہ 'پولیس نے اس ضمن میں ایک کیس درج کرکے قانونی کارروائیاں شروع کی ہیں۔ قابل ذکر ہے کہ یہ اس ضلع میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران رونما ہونے والا اس نوعیت کا دوسرا واقع ہے۔ ذرائع کے مطابق گذشتہ روز ٹرک تچھلو علاقے میں ایک 50 سالہ شخص کو لٹکتے ہوئے پایا گیا تھا۔ جس کے بعد پولیس ٹیم فوری طور پر جائے وقوع پر پہنچی اور لاش کو تحویل میں لے کر دفعہ 174 کے تحت کیس درج کر کے تحقیقات شروع کی۔
یہ بھی پڑھیں: Man found hanging: ضلع کولگام کے تاچھلو گاؤں میں پچاس سالہ شخص کی لاش برآمد
متوفی کی شناخت مشتاق احمد ڈار ولد رزاق ڈار ساکن آدور بجبہاڑہ کے بطور ہوئی تھی۔ معلوم ہوا ہے کہ متوفی پیشے سے ترکھان تھا اور جمعے کے روز گھر سے کسی کے کام کے سلسلے میں نکلا تھا، تب سے اُس کا کچھ پتہ نہیں چل رہا تھا۔ اتوار کے روز اُس کی لاش کولگام کے تاچھلو گاؤں میں درخت سے لٹکتے ہوئے پائی گئی۔ پولیس نے طبی اور قانونی لوازمات پورے کرنے کے بعد لاش وارثین کے سپرد کر دیا۔
یو این آئی