جے پور: ریاست راجستھان کے کوٹہ ضلع کے نیاپورہ پل سے آج صبح ایک کار کے چمبل ندی میں گرنے سے نو افراد کی موت ہو گئی جس میں دولہا بھی سوا تھا۔ کسی نے کار کو گرتے ہوئے نہیں دیکھا Nine Died After Car Falls into Chambal River۔
پولیس نے بتایا کہ صبح تقریباً 8.30 بجے ایک کار کے دریا میں گرنے کی اطلاع ملتے ہی انتظامیہ اور پولیس کے اہلکار موقع پر پہنچ گئے۔
پولیس نے بتایا کہ کار سے سات لاشیں نکالی گئیں اور دو لاشیں بعد میں برآمد کی گئیں۔
حادثہ کے شکار لوگ باراتی بتائے جا رہے ہیں اور مرنے والوں میں دولہا بھی شامل ہے۔ بارات چوتھ کے دن بارواڑا سے اجین جا رہا تھی۔ ان لوگوں کی گھر والوں سے بات پانچ بجے کسی ہوٹل میں چایے پیتے وقت ہوئی تھی۔
حادثے پر ریاست کے وزیر اعلی اشوک گہلوت نے حادثے پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے مقامی انتظامیہ سے تفصیلی جانکاری طلب کی ۔
Ashok Gehlot Tweet on Car Accident Kota
جانکاری کے مطابق کار ڈرائیور چوتھ کے بارواڑہ کا رہنے والا ہے۔ اس کے ساتھ ہی حادثے میں ہلاک ہونے والا دولہا اور اس کا بھائی بھی چوتھ کے بارواڑہ کے رہنے والے ہیں۔
لواحقین کا کہنا ہے کہ وہ دلہن لانے گھر سے نکلا تھا لیکن خدا کو کچھ اور ہی منظور تھا۔ کسی نے سوچا بھی نہیں تھا کہ دولہا بن کر گیا اویناش واپس نہیں آئے گا۔
مزید پڑھیں:
چمبل ندی میں ابھی بھی ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ مرنے والوں میں دولہا اور اس کا بھائی بھی شامل ہیں۔ مرنے والوں میں سے چھ لوگ جے پور کے رہنے والے ہیں۔ جب کہ 3 افراد چوتھ کے بارواڑہ سوائی مادھو پور کے رہنے والے ہیں۔ لاشوں کا پوسٹ مارٹم ایم بی ایس ہسپتال میں کیا گیا۔