ETV Bharat / city

کوٹہ: شیرخوار بچوں کی ہلاکت کا معمہ، جانچ کے لیے کمیٹی تشکیل - میڈیکل ایجوکیشن

کوٹہ کے جے کے لون ہسپتال میں گذشتہ روز 24 گھنٹوں کے دوران 9 نومولود بچوں کی موت کے بعد ریاستی وزیر صحت ڈاکٹر رگھو شرما نےچار افسران پر مشتمل ایک جانچ کمیٹی تشکیل دی ہے، یہ کمیٹی تین دنوں میں بچوں کی ہلاکت سے متعلق سارے معاملات کی تفصیلی رپورٹ پیش کرے گی۔

Inquiry committee set up in JK Lone Hospital
ریاستی وزیر صحت ڈاکٹر رگھو شرما
author img

By

Published : Dec 11, 2020, 3:59 PM IST

ریاست راجستھان کے ضلع کوٹہ کے جے کے لون ہسپتال میں گذشتہ روز 24 گھنٹوں کے دوران بالتواتر 9 شیر خوار بچوں کی ہلاکت کے بعد ریاستی وزیر صحت ڈاکٹر رگھو شرما نے کوٹہ کے جے کے لون ہسپتال میں نومولود بچوں کی ہلاکت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ایک جانچ کمیٹی تشکیل دینے کا حکم جاری کیا ہے۔ اس تعلق سے میڈیکل ایجوکیشن ویبھو گلریا نے احکامات جاری کیے ہیں۔

ریاستی وزیر صحت ڈاکٹر رگھو شرما

وزیر صحت نے کہا کہ چار افراد پر مشتمل ایک کمیٹی کی تشکیل دی گئی ہے، اس کمیٹی میں میڈیکل ایجوکیشن کمشنر شیوانگی سورنکار، آر سی ایچ کے ڈائریکٹر ڈاکٹر لکشمن سنگھ اولا، شعبہ اطفال کے پرنسپل اور سینئر پروفیسر ڈاکٹر امرجیت مہتا اور اضافی پرنسپل و سینئر ٹیچر انفینٹ میڈیسن، ایس ایم ایس میڈیکل کالج ڈاکٹر رام بابو شرما کو شامل کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: راجستھان: 24 گھنٹوں کے دوران 9 شیر خوار بچوں کی موت

ڈاکٹر رام بابو شرما نے بتایا کہ' یہ ٹیم فوری طور پر کوٹہ جاکر شیرخوار بچوں کی ہلاکت سے متعلق سبھی معاملوں کی تفصیل سے جانچ کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ' کمیٹی ان سارے معاملوں کے ساتھ ساتھ جے کے لون ہسپتال میں صحت سے متعلق تمام سہولیات اور طبی عملے کی ضرورت اور دستیابی، طبی سامان کی دستیابی گواہوں کی دستیابی اور دیگر نکات کی بھی جانچ پڑتال کرکے 3 دن میں ریاستی حکومت کو رپورٹ پیش کرے گی۔

آپ کوبتادیں کے کوٹہ کے جے کے لون ہسپتال مین کل یعنی 10 دسمبر کو 24 گھنٹوں کے دوران 9 بچوں کی ہلاکت کی خبر پر ضلعی انتطامیہ نے افسوس کا اظہار کیا تھا اور ان سارے معاملوں کی جانچ کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دینے کی بات کہی تھی، جبکہ ہلاک شدہ بچوں کے اہل خانہ کا کہنا تھا کہ یہ ساری ہلاکتیں ہسپتال انتظامیہ کی لاپرواہی سے ہوئی ہیں۔ ان سارے معاملوں کے بیچ وزیر صحت نے جانچ کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دے دی ہے جو تین دنوں کے اندر معاملوں کی تفصیلی جانچ کرے گی اور رپورٹ پیش کرے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.