ریاست راجستھان کے ضلع کوٹہ میں ٹک ٹاک پر ویڈیو بنانے سے منع کرنے سے ناراض بیٹی نے اپنے والدین کے سامنے ہی چمبل پل سے چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی۔
ذرائع کے مطابق سنجے نگر کی رہائشی رشمی بھگوان داس اپنے موبائل پر ٹک ٹاک ویڈیو بنا رہی تھی لیکن جب اس کے والدین نے رشمی کو ایسا کرنے سے منع کیا تو ناراض راشمی روتے ہوئے گھر سے باہر نکلی اور جاکر چمبل پل سے چھلانگ لگادی۔
چھلانگ لگانے سے رشمی سیدھا پتھر کے اوپر جاگری جس کے سبب سر اور جگر پھٹ گیا۔
لڑکی کے والدین بھی اس کے پیچھے پیچھے بھاگے اور یہ دیکھ کر دونوں حیران رہ گئے، جس کے بعد موٹر سائیکل کے ذریعہ رشمی کو ایم بی ایس اسپتال لایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اس کا معائنہ کیا تو اسے مردہ قرار دے دیا۔
اطلاع کے بعد اسپتال پہنچی پولیس نے پوسٹ مارٹم کے بعد لاش لواحقین کے حوالے کردی ہے۔