ETV Bharat / city

بی جے پی بنیادی کام کرنے میں ناکام رہی: دھاریوال - 20 کمیونٹی عمارتیں تعمیر

شہری ترقیات کے وزیر شانتی دھاریوال نے میونسپل کارپوریشن انتخابات کے دوران کہا کہ گزشتہ دو دہائیوں میں بی جے پی میونسپل کارپوریشن بورڈ کے دوران شہر میں نہ توسجاوٹ اور نہ ہی بنیادی سہولت کے لئے کام کیا ۔

BJP failed to do basic work: Dhariwal
بی جے پی بنیادی کام کرنے میں ناکام رہی: دھاریوال
author img

By

Published : Oct 28, 2020, 5:23 PM IST

راجستھان کے شہری ترقی کے وزیر شانتی دھاریوال نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر بیس سال میں کوٹہ میونسپل کارپوریشن میں اپنے دور حکومت کے دوران اور جب جب بھی ریاست میں ان کی حکومت رہی، کوٹہ میں بنیادی ترقیاتی کام کرانے میں ناکام رہنے کا الزام لگا یا ہے۔

مسٹر دھاریوال نے کوٹہ جنوبی اسمبلی حلقہ کے مختلف وارڈوں میں انتخابی مہم کے دوران آج الزام لگایا کہ بی جے پی ہمیشہ ہی یہ الزام لگاتی رہی ہے کہ کانگریس کے دور حکومت کے دوران پورا زور سجاوٹ پر دیتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ دو دہائیوں میں بی جے پی میونسپل کارپوریشن بورڈ کے دوران شہر میں نہ توسجاوٹ اور نہ ہی بنیادی سہولت کے لئے کام کیا ۔

انہوں نے کہا کہ ریاست میں جب سے کانگریس کی حکومت بنی ہے، تب سے شہر میں بنیادی ترقی کے کام بڑے پیمانے پر چل رہے ہیں۔ اس کے تحت کوٹہ فی الوقت نہ صرف فلائی اوور ، انڈر پاس اور تین پارکنگ مقام بھی زیر تعمیر ہے لیکن شہر میں عام لوگوں کی سہولت کے لئے 20 کمیونٹی عمارتیں تعمیر ہو رہی ہیں۔ شری دھاریوال نے کہا کہ ان کی حکومت کھوکھلی دعوے نہیں کرتی ہے بلکہ اسے زمین پر کام کرکے دکھاتی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.