سرکی گاؤں میں رہنے والے اشوک راترے ایک نجی کمپنی میں ڈرائیور تھے اور 4 سال قبل ان کی شادی راگینی سے ہوئی تھی۔ پڑوسیوں نے بتایا کہ آئے دن شوہر اور بیوی کے مابین جھگڑا ہوتا رہتا تھا۔ جب ہفتے کی صبح گھر کا دروازہ زیادہ دیر تک نہیں کھلا تو پڑوسیوں کو شک ہوا۔ جب لوگوں نے روشن دان سےکمرے میں دیکھا تو ایک کمرے میں باپ بیٹی کی لاش اور دوسرے کمرے میں ماں کی لاش لٹکی ہوئی ملی۔
لوگوں نے فوری طور پر پولیس کو اس کی اطلاع دی۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر دروازہ توڑا اور اندر داخل ہوئی۔ دیپکا پولیس تھانے کے ٹی آئی ہریش چندر تانڈیکر موقع پر موجود ہیں۔ ٹی آئی نے کہا کہ ایسے معاملات میں تمام کارروائی ایگزیکٹو مجسٹریٹ کی موجودگی میں مکمل کی جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ مقدمہ خودکشی کا ہے۔ تحقیقات کے بعد پوری بات بتائی جاسکتی ہے۔