مغربی بنگال میں منعقد ہونے والے اسمبلی انتخابات 2021 کی تاریخ جوں جوں قریب آرہی ہے، لوگوں میں اس تعلق سے کافی دلچسپی دیکھنے کو مل رہی ہے۔ اسمبلی انتخابات 2021 کی تاریخوں کے اعلان کے بعد سے ریاست کے مختلف اضلاع میں سیاسی جلسے وجلوسوں کے ساتھ ساتھ بیان بازی کا سلسلہ جاری ہے۔
ممتا بنرجی کی قیادت والی حکمراں جماعت ترنمول کانگریس سمیت تمام اپوزیشن جماعتیں اسمبلی انتخابات میں اپنی موجودگی کا احساس دلانے اور ووٹرز کو اپنی جانب راغیب کرنے کی ہر ممکن کوشش میں مصروف ہیں، اس درمیان مسلم اکثریتی حلقوں میں اسمبلی انتخابات کے تئیں مسلم خواتین کی دلچسپی بھی توجہ کا مرکز ہے لیکن وہ کھل کر کچھ بھی کہنے سے گریز کر رہیں ہیں۔
دارالحکومت کولکاتا سے متصل ضلع ہوڑہ کے بالی اسمبلی کے گھشڑی بازار میں جہاں تمام مذاہب کے لوگ مل کر خوشی خوشی رہتے ہیں، علاقے میں ہفتہ بازار لگتا ہے اس بازار کا نام جمعراتی بازار ہے جہاں بڑی تعداد میں خواتین خریداری کے لئے آتی ہیں۔ ای ٹی وی بھارت کے نمائندہ نے جب مسلم بالی کے گھشڑی بازار کا دورہ کیا اور اسمبلی انتخابات سے متعلق لوگوں کی رائے جاننے کی کوشش کی۔
غور طلب ہے کہ ہوڑہ ضلع کے بالی سے ویشالی ڈالمیا رکن اسمبلی ہیں جو اب ترنمول کانگریس کو چھوڑ کر بی جے پی میں شامل ہو گئی ہیں۔ واضح رہے کہ مغربی بنگال میں 294 سیٹوں کے لئے اسمبلی انتخابات اس مرتبہ آٹھ مراحل میں ہوں گے۔ 27 مارچ کو پہلے مرحلے میں ووٹ ڈالے جائیں گے، گزشتہ اسمبلی انتخابات میں ممتا بنرجی کی قیادت والی حکمراں جماعت 294 میں سے 211 نسشت جیت کر اقتدار میں آئی تھی۔