ETV Bharat / city

ممتا کیا غداروں کے ساتھ الیکشن لڑیں گی: ارجن سنگھ

بی جے پی کے رکن پارلیمان ارجن سنگھ نے مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کی تنقید کرتے ہوئے ویمل گورنگ کو غدار قرار دیا۔

author img

By

Published : Oct 24, 2020, 2:25 PM IST

ممتا کیا غداروں کے ساتھ الیکشن لڑیں گی:ارجن سنگھ

مغربی بنگال بی جے پی یونٹ نے حکمران جماعت ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتا بنرجی کو ہدف تنقید بنانے کا کوئی موقع گنوانا نہیں چاہتی ہے۔

شمالی 24پرگنہ ضلع کے بیرکپور سے بی جے پی کے رکن پارلیمان ارجن سنگھ نے کہا کہ گورکھا جن مکتی مورچہ کے سربراہ ویمل گورنگ پر ڈیوٹی پر تعینات ایک پولیس اہکار کو مارنے کا الزام ہے۔ انہوں نے کہا: ’’ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتا بنرجی ویمل گورنگ جیسے غدار کے ساتھ مل کر انتخابات لڑنے کی تیاری کر رہی ہیں۔‘‘

انہوں نے کہا کہ ’’ویمل گورنگ ایک مفرور سیاسی رہنما ہے اور پولیس کو ان کی تلاش ہے، ان پر بھروسہ کیسے اور کیونکر کیا جائے!‘‘

بی جے پی کے رکن پارلیمان نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا: ’’گورکھا جن مکتی مورچہ وہ علیحدگی پسند سیاسی جماعت ہے جس نے بنگال کی تقسیم کے لئے 13لوگوں کی جان لی ہے۔‘‘

ارجن سنگھ کے مطابق ویمل گورنگ کو مغربی بنگال کی پولیس برسوں سے تلاش رہی ہے، اس کے باوجود جی جے ایم کے رہنما کولکاتا آتے ہیں اور اور پریس نفرنس سے خطاب کے بعد واپس چلے جاتے ہیں۔ ’’ایسا اس لئے ممکن ہو سکا کیونکہ انہیں ترنمول کانگریس کی حمایت حاصل ہو گئی ہے، جو شخص ترنمول کانگریس کے ساتھ رہے گا اس کے خلاف قانونی کارروائی نہیں ہو گی۔‘‘

انہوں نے مزید کہا کہ ’’اب تو ایسا لگنے لگا ہے کہ ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتا بنرجی ملک کے غدار ویمل گورنگ کے ساتھ اسمبلی انتخابات لڑیں گی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز گورکھا جن مکتی مورچہ کے سربراہ ویمل گورنگ سالٹ لیک میں واقع گورکھا بھون میں پریس کانفرنس کر کے واپس دارجلنگ روانہ ہو گئے تھے۔ اس کے بعد سے ہی بی جے پی، کانگریس اور بایاں محاذ حکمران جماعت ترنمول کانگریس کو ہدف تنقید بنا رہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.