ETV Bharat / city

مودی نے الیکشن جیتنے کے لیے پوری طاقت جھونک دی ہے، لیکن کووڈ کے لیے نہیں: سبل - یہ اب تک ریکارڈ ہے

کانگریس کے رہنما کپل سبل نے وزیر اعظم مودی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ 'وزیر اعظم مودی نے الیکشن جیتنے کے لیے اپنی پوری طاقت جھونک دی ہے لیکن ہمارے لوگوں کے لیے کورونا وائرس کے خلاف جنگ جیتنے کا اتنا جنون آپ میں کیوں نہیں ہے؟

Why Not Same Passion to Win War Against Covid-19 as Shown to Win Polls: Sibal to PM

author img

By

Published : Apr 20, 2021, 4:11 PM IST

نئی دہلی: ملک میں کووڈ کے بڑھتے ہوئے معاملات کے درمیان منگل کے روز کانگریس رہنما کپل سبل نے وزیر اعظم نریندر مودی کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ کپل سبل نے کہا کہ وزیر اعظم انتخابات جیتنے کے لیے اپنے تمام تر اختیارات استعمال کررہے ہیں، لیکن وہ اس وبا کو قابو کرنے کے لیے ایسا نہیں کررہے ہیں۔'

سبل نے ٹویٹ میں لکھا کہ "مودی جی آپ الیکشن جیتنے کے لیے اپنی پوری طاقت یعنی 'مسلسز پاور اور وسائل کا استعمال کرتے ہیں۔ ہمارے لوگوں کے لیے کورونا وائرس کے خلاف جنگ جیتنے کا اتنا جنون آپ میں کیوں نہیں ہے؟"

کانگریس وزیر اعظم پر ملک میں وبا کو نظرانداز کرنے اور مغربی بنگال میں انتخابی مہم زوروں پر چلانے پر تنقید کر کررہے ہیں۔

یہاں تک کہ سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ نے وزیر اعظم کو خط لکھ کر تجویز دی تھی کہ ٹیکہ کاری کے عمل کو بڑھایا جائے۔ دریں اثنا حکومت نے پیر کو یکم مئی سے 18 برس سے زیادہ عمر کے تمام لوگوں کے لیے ویکسین کی منظوری دے دی ہے۔

وزارت صحت کے اعداد و شمار کے مطابق پیر کو بھارت میں 2،73،810 نئے کیس رپورٹ ہوئے۔ یہ اب تک ریکارڈ ہے۔ اس کے ساتھ ہی ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 15 ملین ہوگئی ہے۔

یہ لگاتار پانچواں دن ہے جب ملک میں کووڈ کے دو لاکھ سے زیادہ کیس رپورٹ ہوئے ہیں، جس کے بعد ملک میں کل کیس 1،50،61،919 ہوچکی ہیں۔ بھارت میں اتوار کے روز 2،61،500 نئے کیس، ہفتہ کو 2،34،692 ، جمعرات اور جمعہ کے روز بالترتیب 2،00،739 اور 2،17،353 مقدمات درج ہوئے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.