ETV Bharat / city

امت شاہ این آر سی کے سوال پر خاموش کیوں؟ - بنگال اسمبلی انتخابات

سی اے اے اور این آر سی کے تعلق سے ملک کی عوام کو 'کورونو لوجی' سمجھناے والے وزیر داخلہ امت شاہ اب بنگال اسمبلی انتخابات سے قبل صحافی کے ذریعے این آر سی اور سی سی جیسے اہم مسئلے پر پوچھے گئے سوال پر ٹال مٹول کیوں کرنے لگے۔

امت شاہ این آر سی کے سوال پر خاموش کیوں؟

author img

By

Published : Dec 20, 2020, 8:02 PM IST

مغربی بنگا ل کے دوروزہ دورے کے دوران پریس کانفرنس میں شہریت ترمیمی ایکٹ اور این آر سی سے متعلق پوچھے گئےسوالوں پر ٹال مٹول کرتے ہوئے مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے کہا کہ' شہریت ترمیمی ایکٹ کے قوانین ابھی نہیں بنے ہیں۔ملک بھر میں کورونا وائرس کے بحرا ن کی وجہ سے ہم نے اس جانب توجہ نہیں دی ہے اور اس وقت ملک اتنے بڑے مہم کا متحمل نہیں ہوسکتا ہے۔

امت شاہ این آر سی کے سوال پر خاموش کیوں؟

پریس کانفرنس کے دوران ایک نامہ نگار نے مرکزی وزیر داخلہ کے بیان کا حوالہ دیتے ہوئے سوال کیا کہ آپ شہریت ترمیمی ایکٹ اور این آرسی سے متعلق 'کورونو لوجی' کی بات کرتے تھے، مگر ایک سال بیت جانے کے باوجود شہریت ترمیمی ایکٹ نافذ نہیں ہوا ہے۔

این آر سی سے متعلق سوال کے جواب پر امیت شاہ نے کہاکہ' کورونا وائرس کی وجہ سے شہریت ترمیمی ایکٹ کے قوانین نہیں بنے ہیں اور جب یہ قانون بن جائیں گے اور ملک کے حالات پرامن ہوجائیں گے تو شہریت ترمیمی ایکٹ نافذ کیا جائے گا۔تاہم امیت شاہ نے این آر سی کے نفاذ سے متعلق سوال پر خاموشہ کا اظہار کیا۔

خیال رہے کہ بی جے پی کے جنرل سیکریٹری کیلاش وجے ورگی نے اس سے قبل کہا تھا کہ' بنگال میں جنوری سے شہریت ترمیمی ایکٹ نافذ کردیا جائے گا۔ بنگال کے دور وزہ دورے کے دوران امیت شاہ شمالی 24 پرگنہ کے متوا کے گڑھ کا دورہ کرنے والے تھے۔مگر ذارئع کے مطابق شہریت ترمیمی قانون کے نفاذ میں تاخیر کی وجہ سے اس دورے کو رد کردیا گیا ہے ۔

مغربی بنگال میں غیرقانونی دراندازی کے لئے ترنمول کانگریس کو ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے امیت شاہ نے کہا کہ' جب تک مغربی بنگال میں ممتا بنرجی کی حکومت ہے اس وقت بنگلہ دیش سے دراندازی کا سلسلہ نہیں رکے گا۔غیرقانونی دراندازی روکنے کے لئے بی جے پی کا اقتدار میں آنا ضروری ہے۔

ترنمول کانگریس دراندازی کے لئے بی جے پی کو ذمہ دار ٹھہراتی رہی ہے، کہ سرحد کی حفاظت مرکزی فورسیس کی ہے۔اس لئے اگر غیر قانونی دراندازی ہوتی ہے تو اس کے لئے بھی مرکزی حکومت ذمہ دار ہے۔

اس سے قبل شانتی نکتین میں روڈ شو کے بعد امیت شاہ نے کہا کہ' میں نے اپنی زندگی میں متعدد روڈ شوز میں شرکت کی اور اس کا اہتمام کیا لیکن اس سے پہلے کبھی بھی اتنا بڑا روڈ شو نہیں دیکھا ہے۔ یہ روڈ شو ممتا بنرجی حکومت کے خلاف لوگوں کے غم و غصے کی عکاس ہے۔ یہ ہجوم نریندر مودی کے ترقیاتی ایجنڈے پر لوگوں کے اعتماد کی عکاسی کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ رابندر ناتھ ٹیگورکے 'سونار بنگلہ' کا خواب پورا کیا جائے اور بنگال کی عظمت واپس دلائی جائے گی۔

مزید پڑھیں: بولپور میں امت شاہ کے روڈ شو میں عوام کی بھیڑ

بنگال انتخابات سے قبل غیر ریاستی عوام کے داخلے کے تعلق سے ممتا بنرجی کی بات پر امت شاہ نے کہاکہ' بنگال اس طرح کی تنگ نظری کا متحمل نہیں ہوسکتا ہے۔کیا ممتا بنرجی کے زمانے میں اندراگاندھی، راجیو گاندھی اور نرسمہاراؤ بنگال کا دورہ نہیں کرتے تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.