ETV Bharat / city

مغربی بنگال مدرسہ بورڈ کے امتحانات کے نتائج کا اعلان 23 جولائی کو

author img

By

Published : Jul 15, 2021, 9:57 PM IST

مغربی بنگال بورڈ امتحانات کے نتائج کی تاریخ کا اعلان پہلے ہی کر چکا ہے۔ آئندہ 22 جولائی کو مدھیامک و ہائی سکنڈری امتحانات کے نتائج کا اعلان کیا جائے گا۔ مدرسہ بورڈ کی جانب سے اب یہ اطلاع دی گئی ہے کہ آئندہ 23 جولائی کو یعنی مدھیامک و ہائی سکنڈری کے نتائج کے اعلان کے ایک دن بعد مدرسہ بورڈ کے امتحانات کا اعلان کیا جائے گا۔

west madrasa board results announced soon
مغربی بنگال مدرسہ بورڈ کے امتحانات کے نتائج کا اعلان 23 جولائی کو

مغربی بنگال مدرسہ ایجوکیشن بورڈ کی جانب سے آج یہ اطلاع دی گئی کہ آئندہ 23 جولائی کو مدرسہ بورڈ مغربی بنگال کے صدر دفتر مولانا ابوالکلام آزاد بھون سے صبح 11 بجے نتائج کا اعلان کیا جائے گا۔

مغربی بنگال کے تمام ہائی مدرسہ و سنئیر مدرسہ کے ہیڈ ماسٹروں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ ریاست کے مختلف ضلع دفتروں سے رابطہ کریں۔ مغربی بنگال شمالی بنگال علاقائی دفتر اقلیتی بھون، بہرام پور مرشدآباد، شمسیہ ہائی مدرسہ دارجلنگ، کریشال کریمیہ مدرسہ کوچ بہار، پرمہنس پور برکتیہ ہائی مدرسہ مشرقی مدناپور، ایس ایم آئی ہائی مدرسہ مغربی مدناپور، بردوان ہائی مدرسہ کیتھار بھانگہ ہائی مدرسہ بانکوڑہ، حمیدیہ ہائی مدرسہ بیربھوم ان مراکز سے 23 جولائی کو دوپہر 1 بجے کے بعد ایڈمٹ کارڈ، مارکش شیٹ اور سند حاصل کر سکتے ہیں۔

اس کے علاوہ طلباء اپنے نتائج آئندہ 23 جولائی کو دوپہر 12 بجے سے انٹرنیٹ کے ذریعہ مدرسہ بورڈ کے ویب سائٹ پر 2021 کے امتحانات کے نتائج دیکھ سکتے ہیں۔

a..http://www.wbbme.com

b..http://wbresults.nic.in

c..http://www.exametc.com

اس کے علاوہ موبائل فون کے ذریعے بھی ایس ایم ایس سے امتحانات کے نتائج دیکھے جا سکیں گے۔

WBBME registration no لکھ کر 56070 پر بھیجنے سے نتیج معلوم ہو جائے گا۔ مفت میں ایس ایم ایس کے ذریعے نتائج معلوم کرنے کے لیے طلبا کو پہلے سے اپنا موبائل نمبر www.exametc.com پر درج کرانا ہوگا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.