ETV Bharat / city

ممتا بنرجی اور امت شاہ کے مابین لفظی جنگ

وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے وزیر داخلہ امت شاہ پر بنگال کے عام لوگوں کو ڈرانے دھمکانے کا سنگین الزام عائد کیا ہے۔

ممتا بنرجی اور امت شاہ کے مابین لفظی جنگ
ممتا بنرجی اور امت شاہ کے مابین لفظی جنگ
author img

By

Published : Feb 11, 2021, 7:51 PM IST

مغربی بنگال میں منعقد ہونے والے اسمبلی انتخابات کی تاریخ جوں جوں قریب آ رہی ہے سیاسی جماعتوں کے درمیان لفظی جنگ شدید ہوتی جا رہی ہے۔

لفظی جنگ کا اس بار وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی اور بی جے پی کے سینئر رہنما اور وزیر داخلہ امت شاہ کے درمیان ہوا۔

ترنمول کانگریس کی سربراہ اور مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے کہا کہ ’’وزیر داخلہ امت شاہ جس طرح کی زبان استعمال کرتے ہیں وہ قابل مذمت ہے۔ وہ (امت شاہ) ایک بار کیا دس مرتبہ مغربی بنگال کے دورے پر آئیں ان کا استقبال کیا جائے گا لیکن انہیں بنگال کی تہذیب و یکجہتی کا خیال رکھنا ہی ہوگا۔‘‘

واضح رہے کہ وزیر داخلہ امت شاہ نے جمعرات کو مغربی بنگال کے شمالی 24 پرگنہ کے بنگاوں کے ٹھاکر نگر میں عوامی جلسے سے خطاب کیا۔

مزید پڑھیں؛ دراندازی روکنا بی جے پی کا اہم مقصد :امت شاہ

عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے امت شاہ نے کہا تھا کہ وہ بار بار بنگال کا دورہ کریں گے اور دیکھتے ہیں کس میں انہیں روکنے کی طاقت ہے۔

وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا: ’’امت شاہ بنگال کے دورے پر آتے ہیں اور عام لوگوں کو ڈرا دھمکا کر چلے جاتے ہیں۔ انہوں نے بنگال کو بھی اترپردیش، بہار اور مدھیہ پردیش سمجھ لیا ہے کیا؟‘‘

مزید پڑھیں؛ پیٹرول، ڈیزل کی قیمتوں میں مسلسل تیسرے روز اضافہ

ترنمول کانگریس کی سربراہ کے مطابق امیت شاہ نے بنگال کی عوام کے بارے میں غلط اندازہ لگایا ہے۔ بات جب تک دائرے میں ہے تب تک سب کچھ ٹھیک ہے۔ بنگال کی عوام ایک بار سڑکوں پر آ گئے تو انہیں سنبھالنا دہلی کے بس کی بات نہیں ہوگی۔

وزیر اعلیٰ نے مزید کہا کہ وہ سر کٹا سکتی ہیں لیکن بیرون ریاستوں کے رہنماؤں کے سامنے جھکا نہیں سکتی ہیں۔ ’’اب سب کچھ عوام پر چھوڑ دیا گیا ہے وہ فیصلہ کریں گے کہ انہیں کیا کرنا ہے۔‘‘

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.