ETV Bharat / city

شکلا قتل کیس: ترنمول کانگریس کے دو رہنمائوں سے پوچھ تاچھ - قتل معاملے کی تفتیش

بی جے پی کے رہنما اور کاؤنسلر منیش شکلا قتل کیس میں ترنمول کانگریس کے دو اعلیٰ رہنماؤں کو سی آئی ڈی نے پوچھ تاچھ کے لئے طلب کیا ہے

شکلا قتل کیس: ترنمول کانگریس کے دو رہنمائوں سے پوچھ تاچھ

author img

By

Published : Oct 15, 2020, 5:25 PM IST

مغربی بنگال کی خفیہ تنظیم سی آئی ڈی نے منیش شکلا قتل کیس میں بیرکپور میونسپلٹی اور ٹیٹاگڑھ میونسپلٹی کے چئیرمین کو تفتیش کے لئے طلب کیا ہے۔

مقتول بی جے پی کے رہنما منیش شکلا کے والد نے متعدد لوگوں کے خلاف ایف آئی آر درج کرائی تھی جس میں بیرکپور اور ٹیٹاگڑھ میونسپلٹی کے چئیرمین کے نام بھی شامل ہیں۔

سی آئی ڈی نے اسی ایف آئی آر کی بنیاد پر حکمران جماعت ترنمول کانگریس کے اعلیٰ رہنماؤں کو بھوانی بھون طلب کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق بی جے پی رہنما کے قتل کیس میں اب تک تین لوگوں کی گرفتاری عمل میں لائی جا چکی ہے، پورے معاملے کی تفتیش جاری ہے جبکہ مزید لوگوں کی گرفتاری بھی متوقع ہے۔

دوسری جانب کلکتہ ہائی کورٹ نے منیش شکلا قتل کیس میں ریاستی پولیس سے جواب طلب کیا ہے۔

جسٹس سنجیو بنرجی اور جسٹس ابھیجیت بنرجی کی بینچ نے پولیس کو بی جے پی کے رہنما کے قتل کیس کی رپورٹ جلد سے جلد جمع کرنے کی ہدایت دی ہے۔

ریاستی بی جے پی یونٹ کی جانب سے منیش شکلا قتل معاملے کی تفتیش سی بی آئی سے کرانے کامطالبہ کر رہی ہےْ

واضح رہے کہ اکتوبر کے پہلے ہفتے میں ٹیٹا گڑھ تھانے کے سامنے بی جے پی کے رہنما منیش شکلا کا گولی مار کر قتل کردیا گیا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.