ETV Bharat / city

کھردہ سے سالٹ لیک سیکٹر فائیو کے درمیان اے سی بس چلانے کا اعلان

author img

By

Published : Nov 7, 2020, 2:27 PM IST

ویسٹ بنگال اسٹیٹ ٹرانسپورٹ محکمہ نے مسافروں کو درپیش پریشانیوں کے مدنظر کھردہ سے سالٹ لیک سیکٹر فائیو تک اے سی بس خدمات شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔

کھردہ سے سالٹ لیک سیکٹر فائیو کے درمیان اے سی بس چلانے کا اعلان
کھردہ سے سالٹ لیک سیکٹر فائیو کے درمیان اے سی بس چلانے کا اعلان

مغربی بنگال کی ویسٹ بنگال اسٹیٹ ٹرانسپورٹ نے مسافروں کی پریشانیوں کو دکھتے ہوئے کھردہ سے سالٹ لیک سیکٹر فائیو تک اے سی بس چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔

مغربی بنگال میں گزشتہ آٹھ مہینوں سے لوکل ٹرین خدمات معطل ہونے کے سبب عام لوگوں کو دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

اس کے ساتھ ہی مسافروں کو پرائیوٹ بسوں میں اضافی کرایہ دینا پڑ رہا ہے۔ اس کے علاوہ مسافر ایک گھنٹوں کا سفر تین گھنٹوں میں کرنے پر مجبور ہیں۔

ویسٹ بنگال اسٹیٹ ٹرانسپورٹ کے ڈائریکٹر راجن ویر کپور نے کہا کہ 'مسافروں کے لئے بس خدمات بہت ضروری تھی اس سے مسافروں کی پریشانیوں کو کچھ حد تک دور کیا جاسکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ 'بس خدمات کا آغاز پیر سے ہوگا، اس کی تمام تیاری مکمل کر لی گئی ہے۔ متعلقہ اداروں کو اس کی اطلاع کر دی گئی ہے۔

ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ 'یہ بس اے سی بس ہوگی، بس خدمات کاغذی، سوپور اوور فلائی، مدام گرام ، وی آئی پی رقص، ائیرپورٹ سے ہوتے ہوئے سالٹ لیک سیکٹر فائیو پہنچے گی۔'

انہوں نے کہا کہ تمام روٹوں سے گزرتے ہوئے واپس کھردہ پہنچے گی اور کرایہ 40 روپے ہوگا۔

واضح رہے کہ کورونا وائرس کے سبب مغربی بنگال میں گزشتہ آٹھ مہینوں سے لوکل ٹرین خدمات معطل ہے۔

ٹرین خدمات معطل ہونے کی وجہ سے عام لوگوں کو بڑی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ریاستی حکومت اور مشرقی ریلوے کے درمیان کئی دفعہ میٹنگ کے بعد کورونا گائیڈ لائن کے تحت محدود لوکل ٹرین خدمات بحال کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔لیکن ٹرینوں کی تعداد اتنی کم ہے جس سے مسائل ختم ہونے کے بجائے اس میں اور اضافہ ہونے کا خطرہ ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.