ETV Bharat / city

بہرامپور ترنمول یوتھ کانگریس کے صدر اے آئی ایم آئی ایم میں شامل - دوسری پارٹی میں جانے کا فیصلہ

بہرامپور لوک سبھا ترنمول یوتھ کانگریس کے صدر اپنے سینکڑوں حامیوں کے ساتھ مجلس اتحاد المسلیمن میں شامل ہوگئے۔

ٹی ایم سی رہنما
TMC Leader
author img

By

Published : Dec 5, 2020, 4:21 PM IST

مغربی بنگال میں سال 2021 میں منعقد ہونے والے اسمبلی انتخابات میں قسمت آزمانے کا اعلان کر چکی اسدالدین اویسی کی پارٹی مجلس اتحاد المسلمین کی عوام پر گرفت مضبوط ہوتی جا رہی ہے۔

مرشدآباد ضلع کے بہرامپور لوک سبھا پارلیمانی حلقے کے ترنمول یوتھ کانگریس کے صدر شمیم علی اپنے سینکڑوں حامیوں کے ساتھ اے آئی ایم آئی ایم میں شامل ہو گئے۔

ترنمول کانگریس کو چھوڑ کر اے آئی ایم آئی ایم میں شامل ہونے والے شمیم علی نے کہا کہ عوام کی خدمت کے لئے دوسری پارٹی میں جانے کا فیصلہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ فیصلہ کتنا صحیح ہے اور کتنا غلط یہ آنے والے دنوں میں سب کو پتہ چل جائے گا۔ لیکن امید کرتے ہیں کہ سب کچھ عوام کے حق میں ہی ہوگا۔

نوجوان سیاسی رہنما کا کہنا ہے کہ ترنمول کانگریس میری پہلی پسند تھی لیکن چند وجوہات کی بنیاد پر پارٹی چھوڑنے کا فیصلہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں: 'حکومت نے ملک بھر کے کسانوں کو بحران میں ڈال دیا'

انہوں نے کہا کہ میرے ساتھ تقریبا سو سے زائد لوگ اے آئی ایم آئی ایم کے حصہ بنے۔ ان پر ترنمول کانگریس چھوڑنے کے لئے کوئی دباؤ نہیں تھا۔ مستقبل میں مزید سینکڑوں لوگ اے آئی ایم آئی میں شامل ہونے والے ہیں۔ ضلع کے مختلف شہروں میں اے آئی ایم آئی ایم کے پارٹی دفاتر کھولے جا رہے ہیں۔

مقامی باشندوں میں بھی آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین متعلق دلچسپی بڑھتی جا رہی ہے۔

واضح رہے کہ آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین نے مغربی بنگال میں ہونے والے اسمبلی انتخابات میں اپنے امیدواروں کو انتخابی میدان میں اتارنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.