ETV Bharat / city

بی جے پی رہنما کے متنازعہ بیان کی شدید مذمت - TMC and CPIM leader

ترنمول کانگریس اور سی پی آئی ایم کے رہنماوں نے بی جے پی کے ریاستی صدر کے بہار کے لوگوں سے متعلق متنازعہ بیان کی شدید مخالفت کی۔

Political Leader
سیاسی رہنما
author img

By

Published : Dec 2, 2020, 6:36 PM IST

مغربی بنگال کے ہگلی ضلع سے ترنمول کانگریس کے رکن پارلیمان کلیان بنرجی نے کہا کہ مغربی بنگال میں رہنے والے تمام لوگ بنگالی ہیں وہ چاہے بہار، اترپردیش سے ہوں یا پھر جنوبی ہند سے تعلق رکھتے ہوں۔

انہوں نے کہا کہ بی جے پی کے رہنماؤں سے اس سے زیادہ اور امید کیا کر سکتے ہیں۔ یہ لوگ جہاں رہتے ہیں وہاں اسی طرح کی بات کرتے ہیں۔ ملک کی دوسری ریاستوں کی طرح بنگال میں بھی بیرونی ریاستوں کے لوگ قسمت آزمانے کے لئے آتے ہیں۔ کسی کو کامیابی ملتی ہے تو کسی کو ناکامی۔

Political Leader
سیاسی رہنما

انہوں نے مزید کہا کہ ملک کی تمام ریاستوں کے لوگوں کے لئے مغربی بنگال کا دروزاہ کھلا ہے اور مستقبل میں بھی کھلا رہے گا۔ اس کو لے کر سیاست کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ اگر ایسا کوئی کرتا ہے تو بنگال کے عوام اسے سبق سکھانے کے لئے تیار ہیں۔ یہ سب یہاں نہیں چلے گا۔

یہ بھی پڑھیں: پولیس اور کسان آمنے سامنے، سڑکیں بلاک اور عوام جام میں پھنسے

ایڈوکٹ کلیانی بنرجی نے کہا کہ بی جے پی کے ریاستی صدر کو کچھ معلوم نہیں ہے۔ بنگال کے لوگ انہیں صحیح سے جانتے بھی نہیں ہیں وہ کیا بات کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں بہار اور اترپردیش کے لوگوں سے پیار و ہمدردی ہے، وہاں کی سیاست سے بالکل نہیں۔

سی پی آئی ایم کے رہنما سومیک لہری کا کہنا ہے کہ بی جے پی کے ریاستی صدر دلیپ گھوش تاریخ سے لاعلم ہیں۔

اسی وجہ سے وہ اسی باتیں کرتے ہیں۔ کوئی کسی کی ترقی میں رکاوٹ نہیں بنتا ہے سب اپنی قسمت سے کھاتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر بی جے پی کے ریاستی صدر کو بنگال کا پرامن ماحول پسند نہیں ہے تو وہ اترپردیش، یریانہ، مدھیہ پردیش جا کر رہ سکتے ہیں، انہیں کس نے روکا ہے۔ بھارت جمہوری ملک ہے۔ یہاں رہنے والا چاہے کسی بھی مذہب سے تعلق رکھتا ہو وہ اپنی مرضی سے کہیں بھی، کسی بھی ریاست میں جا کر رہ سکتا ہے۔ ان لوگوں یہ حق آئین نے دیا۔ اس کی مخالفت کوئی نہیں کر سکتا۔

واضح رہے کہ بی جے پی کے ریاستی صدر نے متنازعہ بیان دیتے ہوئے کہا تھا کہ بہار اور دوسری ریاستوں سے آنے والے لوگ مقامی بنگالیوں کی ترقی کی راہ میں اصل رکاوٹ ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.