ریاست مغربی بنگال کے عظیم دانشور، ادیب سوامی ویویکا نند کے پوم پیدائش کے موقع پر ترنمول کانگریس کے سنیر رہنما اور رکن پارلیمان سدیپ بندھوپادھیا نے کہا کہ' سوامی ویویکا نند بھارت کے عظیم ترین دانشوروں میں سے ہیں۔ان کے یوم پیدائش پر سیاست کرنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے'۔
انہوں نے کہا کہ' بی جے پی قیادت والی مرکزی حکومت کو تین سو کروڑ روپے خرچ کرکے سوامی ویویکا نند کا بھی ایک عظیم الشان مجسمہ بنوانے کا اعلان کرنا چاہیے۔
سدیپ بندھوپادھیا نے کہاکہ' میں اس حلقے سے پانچویں مرتبہ لوک سبھا انتخابات جیت کر رکن پارلیمان بنا ہوں۔ اگر میں چاہتا تو اپنے ساتھ پچاسوں حامیوں کے ساتھ سوامی ویویکا نند کی تاریخی رہائش گاہ پر آتا اور نعرہ بازی کرتے ہوئے ان کے مجسمے پر گل پوشی کرسکتا تھا لیکن میں نے ایسا نہیں کیا۔ مغربی بنگال کی سرزمین سوامی ویویکا نند، نیتاجی سبھاش چندر بوس، رابندر ناتھ ٹیگور، قاضی نذرالاسلام جیسی عظیم شخصیات کی زمین ہے۔
ان عظیم شخصیات کی اہمیت کا علم مغربی بنگال کی عوام سے زیادہ بہتر کسے ہوگا، جس کو سیاست کرنی ہے وہ سیاست کرے اس سے ہمیں کیا لینا دینا ترنمول کانگریس کے رکن پارلیمان نے کہا کہ سردار بلبھ بھائی پٹیل کی مورتی بنانے میں کیی ہزار کروڑ روپے خرچ ہوئے، بی جے پی قیادت والی مرکزی حکومت کو تین سو کروڑ روپے خرچ کرکے سوامی ویویکا نند کا بھی ایک عظیم الشان مجسمہ بنوانے کا اعلان کرنا چاہیے۔
مزید پڑھیں: مغربی بنگال: رکن پارلیمان کلیان بنرجی کو جان سے مارنے کی دھمکی
اس موقع پر شھبندو ادھیکاری، کیلاش وجے ورگھیہ سمیت بی جے پی کے کئی اعلیٰ رہنما سین اسٹریٹ میں واقع سوامی ویویکانند کی تاریخی رہائش گاہ کا دورہ کیا اور ان کے مجسمے پر گل پوشی کی۔ اس موقع پر بی جے پی کے حامیوں نے نعرہ بازی کی جبکہ دیگر سیاسی رہنماؤں نے اس کی مذمت کی۔