ریاست مغربی بنگال میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس متاثرین کے کل دو ہزار 517 نئے کیسز سامنے آئے۔ مسلسل چوتھے دن ڈھائی ہزار سے کچھ زیادہ نئے کیسز سامنے آئے ہیں، محکمہ صحت کے مطابق ریاست میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد پانچ لاکھ,21 ہزار 765 پہنچ گئی ہے۔
دارالحکومت کولکاتا میں گذ شتہ 24 گھنٹوں کے دوران 651 کورونا وائرس کے نئے فعال کیسز سامنے آئے۔ جبکہ شمالی 24 پرگنہ میں ایک دن میں کورونا کے 548 نئے معاملے کے آنے کی تصدیق ہوئی ہے۔ محکمہ صحت کے مطابق ریاست میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 47 لوگوں کی موت ہوئی ہے، جبکہ کل 44 لوگوں کی موت ہوئی۔
ریاست میں کورونا وائرس کے سبب ہلاک ہونے والے مریضوں کی کل تعداد نو ہزار 18 ہے۔ محکمہ صحت کے مطابق مغربی بنگال میں کورونا وائرس سے نجات پانے والوں کی تعداد 93.98 فیصد ہے۔اور یہ فیصد ملک کی دیگرریاستوں کے مقابلے کہیں زیادہ ہے۔
مزید پڑھیں: مغربی بنگال: بی جے پی کے ایک اور کارکن کا قتل
انہوں نے کہا کہ عوام کورونا گائیڈ لائن پر اسی طرح عمل کریں گے تو مغربی بنگال کورونا وائرس سے نجات پانے والی بھارت کی پہلی ریاست بن جائے گی۔