بی جے پی کے ریاستی صدر نے ترنمول کانگریس رکن پارلیمان ابھیشیک بنرجی پر حملہ کرتے ہوئے کہا کہ ابھی تک غنڈہ گردی دکھی نہیں ہے۔
مغربی بنگال میں اسمبلی انتخابات کے مدنظر حکمراں جماعت ترنمول کانگریس اور بی جے پی کے رہنماؤں کے درمیان لفظی جنگ عروج پر پہنچ گئی ہے۔ دونوں پارٹیوں کے رہنماوں کی جانب سے زبردست بیان بازی جاری ہے۔ کوئی بھی ایک دوسرے کے خلاف ایک انچ زمین چھوڑنے کے لئے تیار نہیں ہے۔
شمالی 24 پرگنہ ضلع کے باراسات علاقے میں چائے پر چرچہ کے دوران بی جے پی کے ریاستی صدر دلیپ گھوش کا کہنا ہے کہ 'بھائی پو(بھتیجا) کہنا کوئی بری بات نہیں ہے۔ لوگ پیار سے چھوٹوں کو 'بھائی پو' کہتے ہیں اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ بھائی پو کہنے والوں کے خلاف مقدمہ درج کرایا دیا جائے۔'
بی جے پی کے رہنما کا کہنا ہے کہ 'کانگریس کے شہزادہ راہل گاندھی کو یوراج اور پپو کہا جاتا یے لیکن میں نے انہیں کسی طرح کا ردعمل کرتے ہوئے نہیں دیکھا ہے۔'
انہوں نے کہا کہ 'ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتابنرجی کے بھتیجے نے گزشتہ روز جو کچھ بھی کہا وہ قابل اعتراض ہے لیکن اس پر زیادہ کچھ کہنا نہیں چاہتے ہیں۔ بی جے پی کے رہنما کے مطابق ابھیشک بنرجی نے ابھی تک غنڈہ گردی دکھی نہیں ہے۔ آنے والے دنوں میں وہ غنڈہ گردی دکھیں گے اور افسوس کریں گے۔''
واضح رہے کہ گزشتہ روز مالدہ ضلع میں جلسے کو خطاب کرتے ہوئے ابھیشک بنرجی نے بی جے پی کے ریاستی صدر دلیپ گھوش، کیلاش وجے ورگھیہ اور ان کے بیٹے کو غنڈہ کہہ کر پکارا تھا۔
اس کے علاوہ جلسے کے دوران امت شاہ سمیت دوسرے رہنماوں کو نام لے کر تنقید کرنے کا چیلنج کیا تھا۔