ETV Bharat / city

چار مبصر رواں ہفتے بنگال پہنچیں گے: الیکشن کمیشن - سینٹرل آرمڈ پولیس فورس

خصوصی مبصر و سابق آئی پی ایس افسر وویک دوبے کو لوک سبھا انتخابات کے دوران بھی یہ ذمہ داری دی گئی تھی۔ حکمران جماعت ترنمول کانگریس نے ان پر بی جے پی کو فائدہ پہنچانے کا الزام عائد کیا تھا۔

west bengal polls 2021: four Observers will reached this week in bengal

author img

By

Published : Mar 4, 2021, 5:03 PM IST

الیکشن کمیشن کے ذرائع نے بتایا ہے کہ مغربی بنگال اسمبلی انتخابات کے لیے نامزد کیے گئے چاروں مبصرین اس ہفتے کے آخر تک بنگال پہنچ جائیں گے۔ ان میں سے دو سپروائزر آئی اے ایس افسر اجے وی نائک اور وی مرلی کمار ہیں۔ اجے نائک کو پورے انتخابات کی نگرانی کی ذمہ داری دی گئی ہے۔ وہیں، وی مرلی کمار کو امیدواروں کے ذریعہ ہونے والے اخراجات کی نگرانی کی ذمہ داری دی گئی ہے۔

اس کے علاوہ دو خصوصی پولیس مبصرین کی بھی تقرری کی گئی ہے تاکہ یہ یقینی بنایا جاسکے کہ بنگال میں کسی بھی طرح سے انتخابی تشدد نہ ہو اور انتظامیہ کی مبینہ ساز باز سے دھاندلی نہ کی جائے۔ آئی پی ایس وویک دوبے اور مرینال کانتی داس کو یہ ذمہ داری سونپی گئی ہے۔

سابق آئی پی ایس آفیسر وویک دوبے کو لوک سبھا انتخابات کے دوران بھی یہ ذمہ داری دی گئی تھی۔ حکمران جماعت ترنمول کانگریس نے ان پر بی جے پی کو فائدہ پہنچانے کا الزام عائد کیا تھا۔ اب ایک بار پھر الیکشن کمیشن نے انہیں بنگال کا چارج سونپا ہے۔ اس کے علاوہ، مرینال کانتی داس کو بھی اعلی سطح کے افسران میں شامل کیا ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ یہ چاروں سپروائزر اتوار سے پہلے ہی بنگال آئیں گے تاکہ حکمران جماعت اور اپوزیشن جماعتوں کی شکایات پر کارروائی کی جاسکے۔

مغربی بنگال میں، ووٹنگ کا پہلا مرحلہ 27 مارچ سے شروع ہوگا۔ الیکشن کمیشن کے ذرائع نے بتایا ہے کہ 27 مارچ کو ووٹنگ سے قبل ریاست میں 650 کمپنی سنٹرل فورس کے اہلکار تعینات کیے جائیں گے۔

جمعرات کو الیکشن کمیشن کے ذرائع نے بتایا کہ سینٹرل آرمڈ پولیس فورس (سی اے پی ایف) کی یہ تمام نفری انتخابات کے دوران سیکیورٹی کے لیے تعینات کی جائیں گی۔

8 مارچ تک مرکزی فورس کی 170 کمپنیوں کے اہلکار دارالحکومت کولکاتا سمیت انتخابات کے پہلے مرحلے میں بڑے پیمانے پر گشت کے لئے بنگال میں موجود ہوں گے۔ پہلے مرحلے جنگل محل کے علاقوں میں جہاں پولنگ ہونا ہے، مرکزی فورس کے اہلکاروں نے رائے دہندگان میں اعتماد بحال کرنے کے لئے مقامی پولیس کے تعاون سے روٹ مارچ کا آغاز کیا ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ مرکزی فورسز کی 650 کمپنیوں میں سے جو 25 مارچ تک آئیں گی، ان میں سے بیشتر ان 30 اسمبلی حلقوں کے پولنگ اسٹیشنوں پر تعینات ہوں گی جہاں 27 مارچ کو پولنگ کے پہلے مرحلے میں پولنگ ہونا ہے۔ اس بار، کمیشن ممکنہ طور پر پولنگ بوتھ کے اندر اور باہر سنٹرل فورس کے اہلکاروں کو تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.