ETV Bharat / city

مغربی بنگال اسمبلی انتخابات: بی جے پی کی حتمی فہرست جاری - bjp final list of candidates

مغربی بنگال اسمبلی انتخابات 2021 کے لیے بی جے پی نے حتمی فہرست جاری کردی ہے، اس فہرست میں متھن چکرورتی کا نام شامل نہیں ہے۔

west bengal poll 2021: bjp final list of candidates for 2021 assembly elections

author img

By

Published : Mar 23, 2021, 7:05 PM IST

کولکاتا: مغربی بنگال اسمبلی انتخابات کے لیے بی جے پی نے اپنے امیدواروں کی آخری فہرست جاری کردی ہے، قیاس آرائی کے بر خلاف اس فہرست میں بالی ووڈ اسٹار متھن چکرورتی کا نام شامل نہیں ہے۔ قیاس کیا جارہا تھا کہ راس بہاری سے متھن چکرورتی کو ٹکٹ دیا جاسکتا ہے مگر بی جے پی نے ریٹائرڈ لیفٹیننٹ جنرل سبرت سہا کو میدان میں اتارا ہے۔ جو کئی برسوں تک کشمیر کے انچارج تھے۔ بی جے پی ذرائع نے بتایا تھا کہ متھن چکرورتی کے لیے جنوبی کولکاتا کی ایک چھپوڑی جارہی ہے۔ چکرورتی نے7مارچ کو وزیر اعظم نریندر مودی کی ریلی میں بی جے پی میں شمولیت اختیار کی تھی۔

خیال رہے کہ متھن چکرورتی نے مودی کی ریلی میں کہا تھا کہ 'میں کوئی بے ضرر پانی کا سانپ یا کوئی بے ضرر صحرا کاسانپ نہیں ہوں۔ میں خالص کوبرا ہوں'۔ متھن چکرورتی کے اس ڈائیلاگ کی شدید تنقید ہوئی تھی۔ حال ہی میں انہوں نے ممبئی سے اپنا ووٹنگ کارڈ منتقل کرتے ہوئے کولکاتا میں بطور ووٹر کی فہرست میں اپنا نام شامل کیا تھا۔

متھن چکرورتی نے 30مارچ کو نندی گرام میں بی جے پی کے امیدوار شوبھندو ادھیکاری کےلئے مہم چلائیں گے۔ اس روڈ شو میں مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ بھی موجود ہوسکتے ہیں۔ یہاں سے وزیرا علیٰ ممتا بنرجی انتخاب لڑرہی ہیں۔ متھن چکرورتی ترنمول کانگریس کے راجیہ سبھا کے رکن رہ چکے ہیں۔

دریں اثنا سابق چیف اقتصادی مشیر اشوک لہری کواس سے قبل شمالی بنگال کے علی پوردوارسے امیدوار بنایا گیا تھا۔مگران کی مخالفت ہورہی تھی اب انہیں وہاں بالور گھاٹ کے طور پر میدان میں واپس آئے۔

آج شائع ہونے والے اس فہرست میں ایک اہم تبدیلی شمالی 24پرگنہ کے گیتہا سے سبرت ٹھاکر کو امیدوار بنایا گیا ہے۔ متوا برادری کے نمائندہ ہیں۔ یہ بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ ، شانتو ٹھاکر کے بھائی ہیں۔ وہ شہریت ترمیمی قانون (سی اے اے) پر عمل درآمد نہ کرنے اور اپنی شہریت سے متعلق غیر یقینی صورتحال کو ختم نہیں کئے جانے پر پارٹی سے ناراض ہے۔متوا برادری کو 30-40سیٹوں پر متوا برادری کا سب سے زیادہ اثر ہے۔ اگر ان میں سے کسی ایک نمائندہ کو ٹکٹ نہیں دیا گیا تو بی جے پی کونقصان ہوسکتا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ ٹھاکر نے کل مسٹر شاہ سے ملاقات کی تھی۔ اس کے بعد پارٹی نے ان کے بھائی کو ٹکٹ دیا ہے۔

چورنگی اور کاشی پور-بیل گچھیا کے نام بھی تبدیل کردیئے گئے ہیں ،یہاں پہلے چورنگی سے کانگریس کے سابق ریاستی صدر سومن مترا کی اہلیہ شکھا مترا کو ٹکٹ دینے کا اعلان کیا تھا۔ مگر شیکھا مترا نے ٹکٹ قبول کرنے سے انکار کردیا۔ اسی طرح کاشی پور۔ بیل گچھیاسے بی جے پی نے ترنمول کانگریس کے لیڈر کو امیدوار بنایا۔ اسی طرح بی جے پی کی دارجلنگ، کرسیانک اورکالمپونگ سے بی جے پی نے امیدوار کھڑا کردیا ہے۔ جب کہ ماضی میں یہ سیٹ گورکھا جن مکتی مورچہ کے لیے چھوڑ دی گئی ہے۔ اس وقت مورچہ کے تمام دھڑے ترنمول کانگریس کے ساتھ ہے ۔بی جے پی پہلی مرتبہ یہاں سے امیدوار دی ہے۔

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.