مغربی بنگال میں حزب اختلاف کے رہنما عبدالمنان لیفٹ فرنٹ کے بنگال بند کال کی حمایت کے سلسلے میں ریلی میں شرکت کرنے کے لئے کالج اسکوائر پہنچے جہاں ریلی کے دوران انہوں نے لیفٹ فرنٹ کے بنگال بند کو کامیاب بنانے کے لئے عوام سے اپیل کی جس دوران ان کا موبائل گم ہو گیا۔
ریلی میں شرکت کرنے کے بعد کانگریس کے سینیئر رہنما عبدالمنان گاڑی پر سوار ہو کر مغربی بنگال اسمبلی ہاؤس کے لئے روانہ ہو گئے۔
حزب اختلاف کے رہنما عبدالمنان کو راستے میں معلوم ہوا کہ ان کا موبائل فون کہیں گم ہو گیا اور فورا گمشدگی کی رپورٹ لکھوانے تھانے پہنچ گئے۔
مزید پڑھیں؛ ٹی ایم سی رکن پارلیمان دنیش ترویدی نے استعفیٰ دینے کا کیا اعلان
کانگریس رہنما نے تھانے میں موبائل گم ہونے کی شکایت درج کرائی اور ساتھ ہی اپیل کی کہ ’’اگر کسی کو موبائل ملے تو مہربانی کرکے انہیں واپس لوٹا دیں۔‘‘
واضح رہے کہ گزشتہ روز لیفٹ فرنٹ کی یوتھ تنطیموں - ڈی وائی ایف آئی اور ایس ایف آئی کے حامیوں نے مختلف مطالبات کو لے نبنو(سکریٹریٹ بلڈنگ ) کا گھیراؤ کیا تھا جس دوران پولیس اور لیفٹ فرنٹ کے حامیوں کے درمیان تصادم میں درجنوں افراد زخمی ہوگئے تھے۔ پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے واٹر کینن اور آنسو گیس کے گولے داغے تھے۔
لیفٹ فرنٹ کے حامیوں نے ممتا بنرجی کی قیادت والی ریاستی حکومت اور کولکاتا پولیس کے خلاف بارہ گھنٹے بنگال بند کا اعلان کیا تھا۔