ETV Bharat / city

ممتا کے دور اقتدار میں مسلمانوں نے ترقی کی: مقصود حسن

ترنمول کانگریس کے یوتھ رہنما مقصود حسن نے دعویٰ کیا ہے کہ اقلیتی طبقے کے لئے وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی سے زیادہ کسی نے کام نہیں کیا ہے۔

ممتا کے دور اقتدار میں مسلمانوں کی ترقی ہوئی: مقصود حسن

author img

By

Published : Feb 23, 2021, 7:07 PM IST

مغربی بنگال کے شمالی 24 پرگنہ کے بیرکپور پارلیمانی حلقہ بیان بازی کی وجہ سے سرخیوں میں ہے۔

شمالی 24 پرگنہ کے بیرکپور ایک صنعتی علاقہ ہے جہاں نصف درجن سے زائد جوٹ ملیں، رائفل ، میٹل اور آکسائڈ جیسی کئی فیکٹریاں موجود ہیں۔ صنعتی خطہ ہونے کے سبب بیرکپور ایک گھنی آبادی والا علاقہ ہے جہاں مسلمانوں کے ساتھ ساتھ دوسرے مذاہب کے لوگ بھی آباد ہیں۔

ممتا کے دور اقتدار میں مسلمانوں کی ترقی ہوئی: مقصود حسن

شمالی 24 پرگنہ کے سرکردہ رہنما مقصود حسن نے کہا ہے کہ اسمبلی انتخابات سے قبل اقلیتی طبقے کے حوالے سے کافی باتیں ہو رہیں ہیں لیکن لوگوں تک سچائی پہنچانا ہماری ذمہ داری ہےْ

ای ٹی وی بھارت سے گفتگو کرتے ہوئے ترنمول کانگریس کے یوتھ رہنما مقصود حسن نے کہا کہ اقلیتی طبقے کے لئے وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی سے زیادہ کسی نے کام نہیں کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ’’مغربی بنگال میں رہنے والے تمام اقلیتی طبقے کے لوگوں کی حالت ملک کی دوسری ریاستوں کے مقابلے میں کافی بہتر ہے، یہ صرف کہنے کی بات نہیں ہے بلکہ دکھانے کی بات ہے۔‘‘

ترنمول کانگریس کے رہنما کا کہنا ہے کہ ممتا بنرجی کی حکومت نے مسلمانوں کے ساتھ ساتھ تمام مذاہب کے لوگوں کے لئے کام کیا ہے اس کی سب سے بڑی اور عمدہ مثال تلگو زبان ہے۔

انہوں نے کہا کہ مغربی بنگال ملک کی واحد ریاست ہے جہاں تلگو زبان کو دوسری سرکاری زبان کا درجہ حاصل ہے، ملک کی دوسری ریاستوں میں ایسا بالکل نہیں ہے۔

ترنمول کانگریس کے رہنما نے بھاجپا کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا: ’’بی جے پی کی قیادت والی مرکزی حکومت مرکزی جانچ ایجنسیوں کو اپنے مفاد کے لئے استعمال کر رہی ہے۔‘‘

انہوں نے کہا کہ ترنمول یوتھ کانگریس کے صدر ابھیشک بنرجی کی رہائش گاہ پر سی بی آئی کا آنا اور ان کی اہلیہ اور سالی کو پوچھ گچھ کے لئے سمن جاری کرنا محض سیاسی ہتھکنڈہ سے زیادہ کچھ بھی نہیں ہے۔

ترنمول رہنما کا کہنا ہے کہ ’’ترنمول کانگریس کے رہنما کسی سے ڈرنے والے نہیں ہیں۔‘‘

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.