ETV Bharat / city

مالدہ کو اسمارٹ سٹی بنانا اولین مقصد - ممتا بنرجی کی حکومت

ترنمول کانگریس کی رہنما بینظیر موسم نور نے کہا کہ مالدہ ضلع کو اسمارٹ سٹی بنانا ہمارا اولین مقصد ہے، اس کے لیے کوشش تیز کر دی گئی ہے۔

مالدہ کو اسمارٹ سٹی بنانا اولین مقصد
مالدہ کو اسمارٹ سٹی بنانا اولین مقصد
author img

By

Published : Dec 15, 2020, 12:15 PM IST

مغربی بنگال مالدہ ضلع ترنمول کانگریس کی صدر بینظیر موسم نور نے کہا کہ آج تمام اضلاع ترقی کی دوڑ میں ایک دوسرے سے آگے نکلنے کی کوشش میں مصروف ہیں۔

ترقی کی دوڑ میں مالدہ کیوں پیچھے رہے گا، اس کے لیے تمام سیاسی رہنماوں کو پارٹی سے الگ ہو کر ایک ساتھ مل کر آواز بلند کرنے کی ضرورت ہے، مالدہ ضلع اگر اسمارٹ سٹی کے زمرے میں آ جاتا ہے تو یہاں کے لوگوں کے لیے روزگار کے نئے نئے مواقع ملیں گے، اس سے سب کو فائدہ ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے ضلع میں کسی چیز کی کوئی کمی نہیں ہے، بلند حوصلوں اور عزم کے ساتھ میدان میں اترنے کی ضرورت ہے، اس کے بعد سب کچھ ٹھیک ہو جائے گا

وزیراعلی ممتابنرجی خود ریاست کے تمام اضلاع کو اسمارٹ سٹی بنانے کی کوشش میں مصروف ہیں، اگر ہم اس کے لیے پہل کریں تو وزیراعلی ہماری مدد کریں گی۔

عوام اپنی محنت اور لگن سے مالدہ ضلع کو یہاں تک لے کر آئے ہیں، یہاں سے آگے لے جانے کی ذمہ داری ہماری ہو گی، موسم نور کا کہنا ہے کہ اسمبلی انتخابات کی تیاری شروع ہو چکی ہے، پارٹی متحد ہے اور اپنی موجودگی کا احساس دلانے کے لیے پوری طرح سے تیار ہے۔

انہوں نے کہا کہ ترنمول کانگریس میں جاری تنازعہ وقتی ہے، اسے وقت سے پہلے ختم کر دیا جائے گا، اس کے لیے فکر کرنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے، ممتابنرجی کی قیادت والی 'ماں ماٹی مانش' کی پارٹی ترنمول کانگریس تیسری مرتبہ اقتدار میں آئے گی اسے کوئی روک نہیں سکتا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.