مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا کے جنوبی حصے میں واقع پرنس انور شاہ روڈ پر جمعہ کو پیش آئے سڑک حادثے میں ایک صحافی کی موت ہو گئی جبکہ ایک دوسرا صحافی شدید طور پر زخمی ہو گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق پرنس انور شاہ روڈ پر یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب دو صحافی موٹر سائیکل کے ذریعہ گھر واپس جانے کے دوران ان کی موٹر سائیکل پھسل گئی اور دونوں شدید طور پر زخمی ہو گئے۔
دونوں کو ایس ایس کے ایم ہسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں شیان ملک نامی صحافی کو ڈاکٹروں نے مردہ قرار دے دیا۔
اس واقعے میں شدید طور پر زخمی ہونے والے دوسرے صحافی کو تشویشناک حالت میں ملک بازار میں انسٹی ٹیوٹ آف نیرو سائنس منتقل کیا گیا۔
پولیس نے حادثے میں ہلاک ہونے والے صحافی کی شناخت شیان ملک کے طور پر کی ہے۔ جبکہ زخمی ہونے والے دوسرے صحافی کی شناخت مکھ راج گھوش کے طور پر کی گئی ہے۔
پولیس نے مزید کہا کہ موٹر سائیکل کی رفتار تیز ہونے کی وجہ سے پھسل کر سڑک کے کنارے درخت سے ٹکرائی تھی، ’’ٹکر اتنی زوردار تھی کہ موقع پر ہی ایک کی موت ہو گئی۔‘‘