ETV Bharat / city

مغربی بنگال: 24 گھنٹوں میں آتشزدگی کے متعدد واقعات - مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا

کولکاتا اور اس کے اطراف کے اضلاع میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران آتشزدگی کے چار واقعے رونما ہوئے جس میں پانچ افراد زخمی ہو گئے

West Bengal four fire accident in last 24 hours
24 گھنٹوں میں آتشزدگی کے متعدد واقعات
author img

By

Published : Nov 15, 2020, 9:34 PM IST

ریاست مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا اور اس کے اطراف کے اضلاع میں آتشزدگی کے متعدد واقعے رونما ہوئے۔آتشزدگی کے مختلف واقعات میں پانچ افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے، جبکہ لاکھوں کا نقصان ہوا ہے۔

West Bengal four fire accident in last 24 hours
24 گھنٹوں میں آتشزدگی کے متعدد واقعات

تفصیل کے مطابق ہگلی ضلع کے بیدیا باٹی کے دہلی روڈ کے قریب واقع پلائی ووڈ بنانے کے کارخانے میں بھیانک آگ لگ گئی۔ فائر بریگیڈ کے چار انجنوں کی مدد سے گھنٹوں کی مشقت کے بعد آگ پر قابو پایا گیا۔ اس واقعے میں دو افراد زخمی ہو گئے۔فائر بریگیڈ کے اہلکار کا کہنا ہے کہ' پلائی ووڈ بنانے کے کارخانے میں لگی آگ کے سبب لاکھوں روپے کا نقصان ہوا ہے۔

وہیں ایک دوسرا واقعہ بردوان ضلع کے آسنسول علاقے میں واقع بستی کی جھونپڑیوں میں پٹاخے کی چنگاری سے آگ لگ گئی۔ بستی کی 18 جھونپڑیاں جل کر راکھ ہو گئی۔ اس واقعے میں دو افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔مزید فائربریگیڈ کے اہلکار کے مطابق جھونپڑی کی چھت پر راکٹ پٹاخہ گرنے کے سبب آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا۔

وہیں کولکاتا سے متصل نیوٹاؤن علاقے میں بھی آتشزدگی کے سبب 30 سے زائد جھونپڑیاں جل کر خاک ہو گئی۔ نیوٹاؤن میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران آتشزدگی کا یہ دوسرا واقعہ ہے۔

شمالی 24پرگنہ ضلع کے بشیرہاٹ کے ملانچا بازار میں آگ لگنے کے سبب درجنوں دکانیں جل کر راکھ ہو گئی۔ فائر بریگیڈ کے پانچ انجنوں کی مدد سے گھنٹوں کی مشقت کے بعد آگ پر قابو پایا جاسکا۔فائر بریگیڈ کے ایک آفیسر امل منڈل نے بتایا کہ' پٹاخہ پھٹنے سے ایک دکان کے شارٹ سرکٹ میں آگ لگی اور اس کے بعد آگ نے یکے بعد دیگر دکانوں کو اپنے لپیٹ میں لے لیا۔

مزید پرھیں:

کولکتہ کے نیو ٹاون علاقے میں آتشزدگی

آتشزدگی میں اپنا سب کچھ کھو چکے کوشل پال نام کے ایک دکاندار کا کہنا ہے کہ پٹاخے کے سبب بازار میں آگ لگی۔ انہوں نے کہا کہ اس واقعے میں 20 لاکھ روپے سے زائد کا نقصان ہوا ہے.

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.