ETV Bharat / city

مغربی بنگال میں کورونا کے نئے کیسز اور اموات میں کمی - urdu news

مغربی بنگال میں کورونا وائرس کی دوسری لہر سست پڑچکی ہے جس کی وجہ سے یومیہ کیسز اور اموات کی شرح میں زبردست گراؤٹ آئی ہے۔ عام زندگی ایک بار معمول کی طرف بڑھ رہی ہے۔

مغربی بنگال: کورونا کے نئے کیسز اور اموات میں کمی

author img

By

Published : Jun 4, 2021, 8:40 PM IST

Updated : Jun 4, 2021, 8:46 PM IST

ملک کی دوسری ریاستوں کی طرح مغربی بنگال میں بھی کورونا کی دوسری لہر سے نمٹنے حکومت کی جانب سے متعدد اقدامات کئے گئے ہیں۔ ریاست میں لاک ڈاون کو بھی نافذ کیا گیا لیکن اس دوران عام لوگوں کو کچھ راحت دی گئی۔

مغربی بنگال میں کورونا کے نئے کیسز اور اموات میں کمی

ریاست میں کورونا کو پھیلنے سے روکنے کےلیے گائیڈ لائین کو سختی سے نافذ کیا جارہا ہے، جس ے چلتے دوسری لہر کی شدت میں کچھ حد تک کمی دیکھی جارہی ہے۔ وہیں نئے کیسز کے علاوہ اموات میں بھی کمی ہوئی ہے۔ عام زندگی بھی پھر ایک بار ٹریک پر واپس آرہی ہے۔

واضح رہے کہ مغربی بنگال میں کورونا وائرس کے مریضوں کی کل تعداد 13،98،881 تک پہنچ چکی ہے جبکہ اس بیماری سے اب تک 15،813 مریضوں کی موت ہو چکی ہے۔ اس سلسلے میں ای ٹی وی بھارت کے نمایندے نے متعدد ماہرین سے بات کرنے کی کوشش کی لیکن انہوں نے کیمرہ پر کچھ کہنے سے منع کردیا جبکہ بعض ماہرین نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ لاک ڈاون میں نرمی کا فیصلہ حکومت کی جانب سے کیا گیا لیکن وہ اس کے خلاف نہیں ہے۔ انہوں نے عوام سے احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کرنے کا مشورہ دیا۔ دوسری لہر سے نمٹنے کےلیے مغربی بنگال حکومت کی جانب سے کئے گئے اقدامات کی انہوں نے ستائش کی۔

Last Updated : Jun 4, 2021, 8:46 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.