مغربی بنگال اسمبلی کے اسپیکر بمان بنرجی نے اسمبلی اجلاس کے بعد حکمراں جماعت اور اپوزیشن پارٹیوں کے رہنماؤں سے ملاقات کی ۔
اسپیکر بمان بنرجی نے کہاکہ کانگریس اور سی پی آ ئی ایم کی جانب سے اسمبلی میں شہریت ترمیمی ایکٹ اور این آرسی کے خلاف قرارداد لانے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔
انہوں نے کہاکہ کیرالہ اسمبلی میں جس طرح شہریت ترمیمی ایکٹ کے خلاف قرارداد لایاگیا گیا مغربی بنگال حکومت کا ایسا کوئی ارادہ نہیں ہے۔
اسپیکرنے کہاکہ شہریت ترمیمی ایکٹ، این آر سی سمیت تمام معاملے پرحکومت بات چیت کررہی ہے۔ تمام لوگوں سے بھی بات چکی جائے گی ۔ لیکن اس کے خلاف قرارداد لانے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔
بما ن بنرجی نے ریاستی وزیراعلیٰ ممتابنرجی بھی اپوزیشن کے رہنماؤں سے شہریت ترمیمی ایکٹ پر بات چیت کرنے والی ہیں۔
دوسری طرف حزب اختلاف کے رہنما عبدالمنان اور اسمبلی میں بائیں محاذ کے رہنما وجن چکرورتی شہریت ترمیمی ایکٹ اور این آرسی پر اسمبلی تبادلہ خیال کرنا چاہتے تھے جسے اسپیکر نے انکار کردیا ۔