ETV Bharat / city

بنگال: کورونا متاثرین کی تعداد میں مسلسل اضافہ - طبی ماہرین

بنگال میں کورونا وائرس کے کسیز میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ریاست میں چار ہزار کورونا متاثرین کی تصدیق ہوئی ہے۔

Breaking News
author img

By

Published : Oct 20, 2020, 11:01 PM IST

ریاست میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مریضوں کی تعداد چار ہزار سے زائد ہو گئی ہے۔ محکمہ صحت کے مطابق مغربی بنگال میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے کل چار ہزار 29 کیسز سامنے آئے ہیں۔

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ریاست میں کل 61 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔ اس طرح مرنے والوں کی تعداد 6182 پہنچ گئی۔ لیکن اس کے علاوہ 3 ہزار 382 مریض ہسپتالوں سے ڈسچارج ہوئے ہیں۔ریاست میں کورونا وائرس کے ایکٹو کیسز 35 ہزار سے زائدہیں۔

ذرائع کے مطابق مغربی بنگال میں کورونا مریضوں کی کل تعداد تین لاکھ 29 ہزار 57 ہے۔ صحتیاب ہونے والوں کی تعداد دو لاکھ 87 ہزار 707 ہے۔ دوسری طرف طبی ماہرین نے انتباہ دیا ہے کہ ریاست میں تہواروں کے دوران کورونا وائرس کے بے قابو ہونے کا خدشہ ہے۔

مزید پڑھیں:

مغربی بنگال: کورونا مریضوں کی تعداد میں تشویشناک اضافہ

طبی ماہرین نے پوجا کے دوران لوگوں کو سخت احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے کا مشورہ دیا ہے۔ کلکتہ ہائی کورٹ نے کورونا وائرس کے مدنظر پوجا کے دوران عام لوگوں کو پنڈالوں میں داخلے پر پا بندی عائد کرنے کا حکم دیا ہے'۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.