ETV Bharat / city

کولکاتا میڈیکل کالج اینڈ ہسپتال سے کورونا مریض لاپتہ - شخص کو پہلے آر جی کر ہسپتال میں داخل کرایا گیا

کولکاتا میڈیکل کالج اینڈ ہسپتال میں زیر علاج کورونا سے متاثر ایک مریض اچانک لاپتہ ہوگیا۔ ہسپتال انتظامیہ کے خلاف لاپرواہی کا الزام لگایا گیا ہے۔

corona patient goes missing
کورونا مریض لاپتہ
author img

By

Published : Dec 2, 2020, 2:57 PM IST

مغربی بنگال میں کورونا وائرس کے نئے کیسز کے سامنے آنے کا سلسلہ جاری ہے۔ تقریبا پانچ لاکھ افراد اس وبا سے متاثر ہو چکے ہیں۔ ریاستی حکومت اس وبا پر قابو پانے کی بھرپور کوشش کر رہی ہے، لیکن ناکام ہے۔

دارالحکومت کولکاتا کے میڈکل کالج اینڈ ہسپتال میں زیر علاج کورونا میں مبتلا ایک مریض پر اسرار طور پر لاپتہ ہو گیا۔

شمالی کولکاتا کے مانک تلہ علاقے کے 73 برس کے شخص کو کورونا مثبت پائے جانے کے بعد آر جی کر ہسپتال سے کولکاتا میڈیکل کالج اینڈ ہسپتال میں منتقل کیا گیا تھا۔

کولکاتا میڈیکل کالج اینڈ ہسپتال کے مطابق '73 برس کے ایک شخص کو پہلے آر جی کر ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا'۔

جانچ میں کورونا وائرس مثبت پائے جانے کے بعد مریض کو کوویڈ گائڈ لائن کے تحت کولکاتا میڈیکل کالج اینڈ ہسپتال میں داخل کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق مریض پہلے دن سے ہی ہسپتال میں رہنا نہیں چاہتا تھا۔ مریض کے ہسپتال میں داخل کرانے کے 72 گھنٹوں کے اندر ہی وہ پر اسرار طور پر لاپتہ ہو گیا۔

یہ بھی پڑھیں: آئندہ ہفتے برطانیہ میں کووڈ 19 ویکسین ہوگی دستیاب

ہسپتال انتظامیہ سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے لاپتہ مریض کو ڈھونڈنے کی کوشش کر رہی ہے۔

دوسری طرف مریض کے رشتہ داروں نے ہسپتال انتظامیہ کے خلاف لاپرواہی کا الزام لگاتے ہوئے احتجاج کیا۔

رشتہ داروں کا کہنا ہے کہ حیرت کی بات ہے کہ ہسپتال میں زیر علاج مریض اچانک لاپتہ ہو جاتا ہے اور انتظامیہ کو کوئی خبر نہیں رہتی ہے۔ رشتہ داروں نے تھانے میں لاپتہ مریض کی گمشدگی کی شکایت درج کرائی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ پورے معاملے کی تفتیش کی جا رہی ہے۔ ہسپتال انتظامیہ سے اس سلسلے میں بات چیت کی جائے گی۔

واضح رہے کہ ہوڑہ ضلع ہسپتال سے بھی ایک کورونا مثبت مریض اچانک لاپتہ ہو گیا تھا۔ دو دنوں بعد مریض کی لاش ملی تھی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.