ETV Bharat / city

Firhad Hakim Criticizes BJP: ''بھارت میں پیدا ہوا اور یہیں دفن ہوں گا''

author img

By

Published : Feb 21, 2022, 1:12 PM IST

مغربی بنگال کے کابینہ وزیر اور کولکاتا کے میئر فرہاد حکیم نے کہا کہ اردو نام کا یہ مطلب نہیں ہے کہ وہ پاکستانی ہیں بلکہ میں یہیں پیدا ہوا اور یہیں دفن ہوجاؤں گا West Bengal Cabinet Minister Farhad Hakeem criticizes BJP۔

Firhad Hakim Reaction on BJP
Firhad Hakim Reaction on BJP

کولکاتا: ریاست مغربی بنگال کے کابینی وزیر فرہاد حکیم نے مسلم علاقوں کو منی پاکستان بنانے کے سوال پر کہا کہ وہ بھارت میں پیدا ہوئے، بھارتی ہیں اور مرنے کے بعد یہیں کے کسی قبرستان میں دفن ہوں گے Firhad Hakim Reaction on BJP۔

مغربی بنگال کے شمالی دیناج پور کے اسلام پور تھانہ علاقے میں انتخابی مہم کے دوران ریاستی وزیر فرہاد حکیم نے اپوزیشن جماعتیں بالخصوص بی جے پی کی تنقید کی ۔
انہوں نے کہا کہ فرہاد حکیم نام ہونے کا مطلب ہرگز نہیں ہوتا ہے کہ وہ پاکستانی ہیں اور ان کا کسی پاکستانی سے رابطہ ہے، انہیں صرف ہدف بنایا جاتا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ منی پاکستان کے نام پر سوال کرنے والے کبھی بھی یہ واضح نہیں کرتے ہیں کہ مغربی بنگال کا کون سا علاقہ منی پاکستان بن گیا ہے۔ نشاندہی کر کے دیکھائے تو انہیں جواب دیا جائے گا۔
اسلام پور میں انتخابی مہم کے دوران ریاستی وزیر نے کہا کہ بی جے پی سے کوئی سوال نہیں کرتا ہے۔ ان کے پاس وضاحت کرنے کے لئے کچھ بھی نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ بی جے پی کے پاس مذہب کی سیاست کے علاوہ کوئی ترقیاتی منصوبہ نہیں ہے۔ اس لئے کبھی منی پاکستان کی بات کرتی ہے تو کبھی مسلمانوں کی۔
مزید پڑھیں:

ان کا کہنا ہے کہ اسلام پور میونسپلٹی کے تمام وارڈوں میں ترنمول کانگریس کی جیت یقینی ہے۔ انتخابی میدان میں اپوزیشن کا کوئی وجود نہیں ہے۔ ان سے مقابلے کی امید بھی نہیں کی جا سکتی ہے Islampur Municipality۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.