ETV Bharat / city

لاک ڈاؤن کے بعد بنگال میں پہلا ٹی-20 کرکٹ ٹورنامنٹ

کرکٹ ایسوسی ایشن آف بنگال نے چھ ٹیموں پر مشتمل ٹی-20 کرکٹ ٹورنامنٹ 27 نومبر سے کرانے کا اعلان کیا۔ لاک ڈاؤن کے بعد بنگال میں کرکٹ مقابلہ ہو گا۔

West Bengal CAB organizes six team t-20 cricket tournament
لاک ڈاؤن کے بعد بنگال میں پہلا ٹی-20 کرکٹ ٹورنامنٹ
author img

By

Published : Nov 16, 2020, 10:16 PM IST

کورونا وائرس کے سبب گذشتہ آٹھ ماہ سے مغربی بنگال میں کھیل کود کی تمام سرگرمیاں معطل ہیں کرکٹ ایسوسی ایشن آف بنگال نے دارالحکومت کولکاتا میں کھیل کود کی سرگرمیاں دوبار بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
سی اے بی ذرائع کے مطابق دارالحکومت کولکاتا میں آئندہ 28 نومبر سے کرکٹ کی سرگرمیاں بحال ہو جائیں گی۔

سی اے بی کی جانب سے چھ ٹیموں پر مشتمل ٹی -20 کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا جائے گا۔ اس ٹوربامنٹ میں ایسٹ بنگال، موہن بگان، ٹاؤن کلب، تپن میموریل کلب، کالی گھاٹ اور کلکتہ کسٹم کی ٹیمیں شرکت کریں گی۔

کورونا وائرس کی گائیڈ لائن کے تحت چھ ٹیموں پر مشتمل کرکٹ ٹورنامنٹ کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
کرکٹ ایسوسی ایشن آف بنگال کے صدر ابھیشک ڈالمیا کا کہنا ہے کہ' لاک ڈاؤن کے بعد یہ سی اے بی کا یہ پہلا کرکٹ ٹورنامنٹ ہوگا۔ ابھیشک ڈالمیا کا کہنا ہے کہ چھ ٹیموں پر مشتمل کرکٹ ٹورنامنٹ کو کسی بھی قیمت پر کامیاب بنانے کی کوشش کریں گے۔

مزید پڑھیں:

ترنمول کانگریس کے ایک اور رکن اسمبلی ناراض

انہوں نے کہا کہ یہ ٹورنامنٹ ہماری لئے بہت اہم ہے۔ اس ٹورنامنٹ کے ذریعہ مستقبل کی حکمت عملی تیار کی جائے گی، سی اے بی کے صدر کا کہنا ہے کہ فٹبال ایسوسی ایشن آف بنگال نے جس طرح سے آئی لیگ کوالیفائنگ راؤنڈ کا کامیابی کے ساتھ انعقاد کیا تھا ٹھیک اسی طرح ہم بھی چاہتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.