ETV Bharat / city

بنگال بی جے پی کے صدر کا کارکنان کے نام کھلا خط - نیک خواہشات اور مبارکباد پیش

تنازعہ اور اختلافات کے درمیان مغربی بنگال بھارتیہ جنتا پارٹی کے صدر دلیپ گھوش نے اپنے کارکنان کے نام کھلا خط لکھا ہے۔

BJP state president
بنگال بی جے پی کے صدر
author img

By

Published : Oct 26, 2020, 6:37 PM IST

مغربی بنگال کے بی جے ہی کے صدر دلیپ گھوش نے اپنے کارکنان کے نام کھلا خط لکھ کر اسمبلی انتخابات کے لئے تیار رہنے کی ہدایت دی ہے۔

تنازعہ اور اختلافات کے درمیان مغربی بنگال بھارتیہ جنتا پارٹی کے صدر دلیپ گھوش نے اپنے کارکنان کے نام کھلا خط لکھا ہے۔

انہوں نے خط میں لکھا ہے کہ تہوار کے موقع پر اپنے کارکنان کو نیک خواہشات اور مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

بی جے پی کے ریاستی صدر نے کہا کہ تمام کارکنان میرے لئے فیملی ممبر ہیں۔ میں آج جو کچھ بھی ہوں ان کی ہی بدولت ہوں۔

دلیپ گھوش نے خط میں لکھا کہ پارلیمانی انتخابات کی طرح اسمبلی الیکشن میں بھی تاریخی کامیابی حاصل کرنی ہوگی۔ ہمیں یہ ثابت کرنے کی ضرورت ہے کہ پارلیمانی انتخابات میں ملی جیت کوئی اتفاق نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے سامنے اپنے آپ کو ثابت کرنے کے لئے بہت بڑا چیلنج ہے۔ اس کا سامنا کرنے کے لئے تمام لوگوں کی مدد کی ضرورت ہے۔

بی جے پی کے ریاستی صدر دلیپ گھوش کا کہنا ہے کہ فیملی میں چھوٹی بڑی باتیں ہوتی رہتی ہیں۔ اس کا ہرگز یہ مطلب نہیں ہوتا ہے کہ فیملی ممبر ایک دوسرے سے الگ ہو جائے۔

رکن پارلیمان کے مطابق اسمبلی انتخابات کی تیاری کے لئے ابھی سے ہی کمر کس لینا کی ضرورت ہے.

انہوں نے کہا کہ متحد ہو کر لڑیں گے تو مغربی بنگال میں گزشتہ پارلیمانی انتخابات سے بھی زیادہ اور تاریخی کامیابی حاصل کر سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: نئی اسکیم سے سیب کے تاجر ناخوش

واضح رہے کہ گزشتہ چند دنوں سے بی جے پی کے ریاستی صدر دلیپ گھوش اور رکن پارلیمان سمترا خان کے درمیان تنازعہ چل رہا ہے۔

تنازعہ کے سبب سمترا خان بی جے پی یوتھ مورچہ کے صدر کے عہدے سے استفعی دینے پر لگے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.