ETV Bharat / city

بیرونی لوگ بنگال کی ترقی میں بڑی رکاوٹ: بی جے پی - باہر سے آنے والے لوگ

بی جے پی کے ریاستی صدر دلیپ گھوش کے بنگال میں رہنے والے بیرونی ریاستوں کے لوگوں سے متعلق متنازعہ بیان کے سبب سیاست گرما گئی ہے

Dilip Ghosh
دلیپ گھوش
author img

By

Published : Dec 2, 2020, 6:14 PM IST

مغربی بنگال میں منعقد ہونے والے اسمبلی انتخابات کے مدنظر سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کی جانب سے اشتعال انگیز بیان بازی کی وجہ سے سیاست گرما گئی ہے۔دوسری ریاستوں کی طرح مغربی بنگال میں بھی نفرت اور مذہب کے نام پر سیاست کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

بی جے پی کے ریاستی صدر دلیپ گھوش سرخیوں میں رہنے کے لئے اکثر وبیشتر متنازعہ بیان بازی کرتے رہتے ہیں۔

شمالی 24 پرگنہ ضلع کے باراسات میں چائے پر چرچہ مہم کے دوران دلیپ گھوش نے کہا کہ بنگال میں ترقی کے نام پر بنگالیوں کے ساتھ کھلواڑ کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مغربی بنگال میں رہنے والے بنگالی ہی اصل مقامی شہری ہیں۔ ان کی ترقی میں باہر سے آنے والے لوگ سب سے بڑی رکاوٹ ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پولیس اور کسان آمنے سامنے، سڑکیں بلاک اور عوام جام میں پھنسے

بہار سے آنے والے لوگ یہاں ملازمت کرتے ہیں، کاروبار کرتے ہیں۔ ریاستی حکومت بھی ان کی خوب مدد کرتی ہے۔ مقامی بنگالی باشندوں کو کیا ملا کچھ بھی تو نہیں۔

بی جے پی کے ریاستی صدر کا کہنا ہے کہ میں یہ کہتا ہوں کہ بنگالیوں سے زیادہ (آبنگالی) یعنی بہار سے آئے لوگوں کی ترقی ہوئی ہے۔

ممتا بنرجی کی قیادت والی ریاستی حکومت اس کی ذمہ دار ہے۔ لوگوں کو اس پر غور و فکر کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ یوں بہارسمیت دوسری ریاستوں کے لوگوں کے بنگال میں آکر ملازمت اور کاروبار کرنے کا سلسلہ دو سو برس پہلے انگریزوں کے دور میں شروع ہوا تھا۔ سوال یہ ہے کہ کیا یہ سلسلہ آگے بھی دو سو برسوں تک جاری رہے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.