ETV Bharat / city

'بلویندرسنگھ کی بیوی نے ممتا سے 'ممتا' کی اپیل کی' - گورنر جگدیپ دھنکر

بی جے پی کے جلوس میں ہتھیار لے کر آنے والے بلویندرہسنگھ کی بیوی نے وزیراعلی ممتا بنرجی سے ملاقات کرنے کے بعد کہا کہ' میں نے ممتا سے 'ممتا' کی اپیل کی ہے'۔

balwinder singh wife meet CM mamata
'بلویندر سنگھ کی بیوی نے ممتا سے 'ممتا' کی اپیل کی'
author img

By

Published : Oct 15, 2020, 10:47 PM IST

Updated : Oct 15, 2020, 10:53 PM IST

گذشتہ 8 اکتوبر کو بی جے پی کی جانب سے مغربی بنگال حکومت کے خلاف نکالے گئے احتجاجی جلوس کے دوران بلویندرسنگھ کو ہتھیار کے ساتھ گرفتار کیا گیاتھا۔
گرفتاری کے دوران پولیس اور بلویندر سنگھ کے درمیان جھگڑے بھی ہوئے تھے جس میں بلویندر کی پگڑی کھل گئی تھی۔ پگڑی کھلنے کے واقعے کے بعد بی جے پی نے رہاستی حکومت اور پولیس پرجم کرتنقید کی تھی۔

گرفتار بلویندر سنگھ کی بیوی کرم جیت کور کولکاتا پہنچنے کے بعد سب سے پہلے گورنر جگدیپ دھنکر سے ملاقات کی تھی گورنر سے ملاقات کرنے کے بعد وہ ہوڑہ تھانے کے پولیس اہلکار سے جا کر بلویندر سنگھ سے ملاقات کر کے اپنے شوہر بلویندر سے متعلق تمام جانکاری لی، بلویندر سنگھ کی بیوی کرم جیت کور کا کہنا ہے کہ وزیر اعلی ممتا بنرجی غریبوں اور مجبوروں کی فریاد سنتی ہیں۔'میں وزیراعلی سے اپیل کرتی ہوں کہ میرے شوہر پر رحم کرے'۔

انہوں نے کہا کہ ترنمول کانگریس اور بی جے پی کے درمیان سیاسی جنگ میں بلویندر کو ہدف نہ بنایا جائے وہ بے قصور ہے، کرم جیت کور نے کہا کہ' میں بڑی امید لے کر کولکاتا آئی ہوں. مجھے یقین ہے کہ وزیراعلی ممتا بنرجی مجھے مایوس نہیں کریں گی۔

مزید پڑھیں:

بی جے پی سے خوفزدہ ہونے کی ضرورت نہیں: فرہاد حکیم

واضح رہے کہ گزشتہ آٹھ اکتوبر کو ریاستی حکومت مخالف بی جے پی کی ریلی کے دوران بلویندر سنگھ کو عوامی مقامات پر ہتھیار لے کر آنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔

Last Updated : Oct 15, 2020, 10:53 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.