ETV Bharat / city

گورنر کے خلاف بیان بازی نہ کرنے کا مشورہ

مرکزی وزیر بابل سپریو نے گورنر جگدیپ دھنکھڑ کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ ان (گورنر) کے خلاف کچھ بھی بولنے سے قبل ترنمول کے رہنماوں کو دوبار سوچنے کی ضرورت ہے۔

author img

By

Published : Oct 12, 2020, 5:39 PM IST

مرکزی وزیر بابل سپریو
مرکزی وزیر بابل سپریو

مغربی بنگال کی حکمراں جماعت ترنمول کانگریس اور گورنر کے درمیان لفظی جنگ جاری ہے۔ اس جنگ میں اب مرکزی وزیر بابل سپریو کی انٹری ہوئی ہے۔

بابل سپریو نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ ترنمول کانگریس کے رہنماوں کو گورنر جگدیپ دھنکھڑ سے متعلق کوئی معلومات نہیں ہے، اسی وجہ سے ترنمول کے رہنما گورنر کے خلاف بیان بازی کرتے ہیں۔

نامہ نگاروں کے سوالوں پر جواب دیتے ہوئے مرکزی وزیر نے کہا کہ گورنر جگدیپ دھنکھڑ کوئی معمولی شخصیت نہیں ہیں۔ ان کے بارے میں کچھ بھی بولنے سے قبل ایک بار غور کر نے کی ضرورت ہے۔

بی جے پی کے رہنما کا کہنا ہے کہ گورنر ایک کامیاب اور تجربہ کار وکیل ہیں۔ انہوں نے اب تک جو کچھ بھی کہا ہے وہ سب قانون کے دائرے میں کہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایک کامیاب اور تجربہ کار شخص ہیں۔ انہیں اچھی طرح سے پتہ ہے کہ کب کہاں اور کیا کہنا ہے۔ گورنر نے اب تک بنگال کی ترقی اور عام لوگوں کے حق میں باتیں کہی ہیں۔ ترقی کی بات کرنے والوں کی کوئی مخالفت نہیں کرتا ہے۔

بی جے پی کے رہنما کا کہنا ہے کہ مغربی بنگال ملک کی واحد ریاست ہے جہاں ترقی اور عام لوگوں کی بھلائی کی بات کرنے والوں کی تنقید کی جاتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: موت سے ایک دن قبل ریا اور سشانت کی ملاقات کا دعویٰ غلط

بابل سپریا کے مطابق گورنر ریاست کا آئینی سربراہ ہوتا ہے۔ گورنر قانون کے دائرے سے نکل کر کبھی بات نہیں کرتا۔ اس لئے ترنمول کانگریس کے رہنماوں کو مشورہ دیتا ہوں کہ گورنر کے خلاف بیان بازی کرنے سے گریزکریں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.