ETV Bharat / city

پریکٹس میچ منسوخ ہونے پر اے ٹی کے موہن بگان کے کوچ مایوس

تین مرتبہ کی انڈین سپر لیگ چمپئین اے ٹی کے موہن بگان کے ہسپانوی کوچ لوپز ہباس نے انٹرویو میں واحد پریکٹس میچ منسوخ ہونے پر مایوسی کا اظہار کیا۔

author img

By

Published : Nov 13, 2020, 6:06 PM IST

مغربی بنگال کے اے ٹی کے موہن بگان ہسپانوی کوچ لوپز ہباس نے ناقص انتظامات کے سبب واحد پریکٹس میچ منسوخ کئے جانے پر مایوسی کا اظہار کیا۔

تین مرتبہ رہ چکے انڈین سپر لیگ چمپئین اے ٹی کے موہن بگان کے ہسپانوی کوچ لوپز ہباس نے انٹرویو میں واحد پریکٹس میچ منسوخ ہونے پر مایوسی کا اظہار کیا۔ انثٹونیو میں لوپز ہباس کا کہنا ہے کہ ٹیم کی تیاری میں کوئی کمی نہیں ہے لیکن پریکٹس میچ نہیں ملنے پر پختہ تیاریوں کا جائزہ نہیں لیا جا سکا۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی بڑے مقابلے میں مہم شروع کرنے سے پہلے اپنی تیاریوں کا جائزہ لینا ضروری ہوتا ہے۔ اس کے بغیر تمام چیزیں ادھوری لگتی ہیں۔

ہسپانوی کوچ کا کہنا ہے کہ میں نے ٹیم سے اس سلسلے میں بات چیت کی جس گراؤنڈ میں پریکٹس میچ ہونا تھا چند دشواریوں کی وجہ سے میچ کا انعقاد ممکن نہیں ہوا۔ انہوں نے کہا کہ یہ بات سن کر مایوس ہوا۔

میں نے ٹیم انتظامیہ کو تقریباً 15دنوں قبل پریکٹس میچ کے بارے میں آگاہ کیا تھا۔ اس کے باوجود پریکٹس میچ ممکن نہیں ہو سکا۔ اے ٹی کے موہن بگان کے کوچ نے کہا کہ پتہ چلا ہے کہ گراؤنڈ کے فلاڈ لائٹ میں خرابی ہے۔ میچ منسوخ ہونے کی اصل وجہ یہ ہے۔

سپرلیگ 21-2020 میں اپنی مہم کی شروعات کرے گی۔ دوسری طرف اے ٹی کے موہن بگان نے نئے سیزن کے لئے نئی جرسی کا اجرا کیا۔ اے ٹی کے کی ٹیم نئی جرسی کو ہوم میچ میں استعمال کرے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.