ETV Bharat / city

تیسرے مرحلے میں بھی زبردست ووٹنگ، دن بھر کے واقعات پر ایک نظر - بی جے پی کے خلاف الیکشن کمیشن سے شکایت

مغربی بنگال میں تیسرے مرحلے کی پولنگ کے دوران ریاست کے تین اضلاع کے 31 اسمبلی حلقے میں 80 فیصد سے زائد پولنگ ہوئی ہے۔ تاہم ابھی الیکشن کمیشن کی جانب سے حتمی اعداد و شمار آنا باقی ہے۔

West Bengal Assembly Elections 2021 Highlights

author img

By

Published : Apr 6, 2021, 10:00 PM IST

کولکاتا: الیکشن کمیشن نے کہا کہ دو چند واقعات کو چھوڑ کر تمام حلقوں میں پرامن پولنگ ہوئی ہے۔ ہوڑہ کے بگنان، ہگلی کے تارکیشور، آرام باغ، جنوبی 24 پرگنہ کے ڈائمنڈ ہاربر اور دیگر علاقوں میں تشدد اور ہنگامہ آرائی کی خبر موصول ہوئی ہے۔ آرام باغ سے ترنمول کانگریس کی امیدوار سوجاتا منڈل نے الزام عاید کیا ہے کہ ان پر بی جے پی حامیوں نے حملہ کیا ہے اور بوتھ میں داخل ہونے نہیں دیا گیا ہے۔

West Bengal Assembly Elections 2021 Highlights
ترنمول کانگریس کے لیڈرکے گھر سے ای وی ایم اور وی وی پی اے ٹی برآمد

تیسرے مرحلے میں مرکزی فورسز کی 832 کمپنیاں تعینات رہیں

مغربی بنگال اسمبلی انتخابات میں تیسرے مرحلے کی پولنگ منگل کو ہوئی، پرامن انتخابات کو یقینی بنانے کے لئے مرکزی مرکزی سیکیورٹی فورسز کی کل 832 کمپنیاں تعینات کی گئیں جس میں 214 سریع الحرکت فورسز بھی شامل رہیں۔

تیسرے مرحلے میں تین اضلاع کے 31 اسمبلی حلقوں میں پولنگ ہوئی۔ ان میں 8ہگلی ، 7 ہوڑہ اور جنوبی 24 پرگنہ کی 16سیٹ شامل ہے۔ 205 امیدوار میدان میں ہیں ، ڈائمنڈ ہاربر میں سب سے زیادہ سے 11 امیدوار میدان میں ہیں۔مگر اس مرتبہ صرف 13خواتین امیدوار ہیں۔

جنوبی 24پرگنہ میں مجموعی طور پر 307 کمپنیاں تعینات رہیں ، جبکہ ہگلی کے محکمہ دیہی علاقوں میں 167 کمپنیاں تعینات ہیں۔ مزید یہ کہ ضلع ہوڑہ میں 144 کمپنیاں تعینات کی گئیں۔

جنوبی 24پرگنہ جو انتخابی تشدد کےلئے بدنام رہا ہے میں برئی پور پولیس ضلع میں 130 کمپنیوں کو تعینات کیا گیا ہے ، ڈائمنڈ ہاربر میں 113 کمپنیاں تعینات کی گئیں ہیں اور سندربن پولیس ضلع میں 64 کمپنیاں ہیں۔

تیسرے مرحلے میں مجموعی طور پر78,52,425ووٹرس حصہ لیں گے جس میں 2,30,055افراد پہلی مرتبہ ووٹنگ میں حصہ لیں گے ۔جب کہ 1,26,148افراد کی عمر70سال سے زاید ہے ۔

کلپی حلقہ میں سب سے کم ووٹرز 2,20,600ہیں ۔ جبکہ جگت بل پور میں سب سے زیادہ 2,88,990ووٹرس ہیں ۔31 حلقوں میں 8,840 پولنگ اسٹیشن ہیں۔

مغربی بنگال کے ضلع ہوڑہ میں ترنمول کانگریس کے ایک لیڈرکے گھر سے چار الیکٹرانک ووٹنگ مشینیں (ای وی ایم) اور اسی طرح کی وی وی پی اے ٹی (ووٹر سے تصدیق شدہ کاغذی آڈٹ ٹریل) ملی ہیں ، جس کے بعد ایک پول آفیشل کو معطل کردیا گیا۔

مغربی بنگال میں تیسرے مرحلے کی پولنگ کے دوران کئی مقامات پر تشدد اور جھڑپ

سیاسی تشدد کے لیے بدنام مغربی بنگال میں آج تیسرے مرحلے کی پولنگ تشدد کے اکا دکا واقعات کے ساتھ ختم ہوئے۔ اس مرحلے میں تین اضلاع ہوڑہ، ہگلی اور جنوبی 24پرگنہ کی 31سیٹوں پر ووٹنگ ہوئی ۔

ایک دن قبل ہی جنوبی 24 پرگنہ کے کیننگ میں ترنمول کانگریس اور آئی ایس ایف جو کانگریس اور بائیں محاذ کے ساتھ اتحاد کا حصہ ہے، کے حامیوں کے درمیان جھڑپ ہوئی تھی ۔آج آئی ایس ایف نے الزام عاید کیا ہے کہ کیننگ ایسٹ علاقے میں واقع 127 نمبرپولنگ بوتھ کے قریب آئی ایس ایف کے حامیوں کے ساتھ مارپیٹ کی گئی۔

آئی ایس ایف کے پولنگ ایجنٹ کو بیٹھنے کی اجازت نہیں دی گئی ہے۔اس کی خبر عام ہوتے ہی آئی ایس ایف کے کارکنوں کی ایک بڑی تعداد جمع ہوگئی۔ ترنمول کانگریس اور آئی ایس ایف کے حامیوں کے درمیان جھڑپ پر کنٹرول کرنے کےلئے فوری طور پر بڑی تعداد میں سریع الحرکت فوج موقع پر پہنچ گئی ۔دونوں کے حامیوں کو منتشر کردیا گیا ہے۔

سوموار کی رات بسنتی کے ہردیا میں پولنگ بوتھ نمبر 14 اور 15 کے باہر بم اور گولیاں ملی ہیں۔ جب منگل کی صبح پولیس کی ٹیم موقع پر پہنچی تو جائے وقوعہ سے بموں اور گولیوں کی کھالیں برآمد ہوئی ہیں۔ اس کے علاوہ بسنتی اسمبلی حلقہ کے علاقے سوناکھالی سے بڑی تعداد میں زندہ بم بھی برآمد کیا گیا ہے ، جسے پولیس نے ناکارہ بنا دیا ہے۔ ایک ڈرم بم بھی برآمد کیا گیا ہے۔ اپوزیشن نے الزام عاید کیا ہے کہ یہ ووٹروں کو دھمکانے کےلئے ترنمول کانگریس کے حامیوں نے جمع کیا ہے ۔

جگت بلو پور اسمبلی حلقے میں بی جے پی اور آئی ایس ایف کے حامیوں نے الزام عاید کیا ہے کہ پولنگ بوتھ نمبر 181پر ترنمول کانگریس نے اپوزیشن جماعتوں کے پولنگ ایجنٹ کو بیٹھنے نہیں دیا گیا ہے ۔ حکمران جماعت کے لوگوں نے مخالفت کرنے پر دونوں پارٹیوں کے کارکنوں کو مارا پیٹا ہے۔

ضلع ہوڑا کے بگنان میں 228 نمبر پولنگ اسٹیشن کے قریب ترنمول کانگریس کے کیمپ میں توڑ پھوڑ کی گئی ہے۔ بھارتیہ جنتا پارٹی کے لوگوں پر اس کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ، بی جے پی کارکنوں پر بگان ہی میں ترنمول کانگریس کے بوتھ صدر یوگیور باغ کو تیز دھار ہتھیار سے زخمی کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ انہیں الوبیریا مہاکاما اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ بی جے پی کے امیدوار انوپم ملک نے دعوی کیا ہے کہ یہ حملے ترنمول کی دھڑے بندی کی وجہ سے ہوئے ہیں۔

دوسری جانب بی جے پی نے الزام عاید کیا ہے کہ ابھیشیک بنرجی کے لوک سبھا حلقہ ڈائمنڈ ہاربر میں رائے دہندگان کو اپنا ووٹ ڈالنے کی اجازت نہیں ہے۔ڈائمنڈ ہاربر اسمبلی حلقہ سے بی جے پی کے امیدوار دیپک ہلدار نے دعوی کیا ہے کہ یہاں 80 سے 90 افراد موجود ہیں جو بندوق کے ساتھ پولنگ بوتھ کے آس پاس گھوم رہے ہیں اور ووٹرز کو ڈرا رہے ہیں۔دیپک ہلدارنے کہا کہ وہ بوتھ نمبر 163 میں داخل ہونے کی ہمت نہیں کررہے ہیں۔ انہوں نے الزام لگایا ہے کہ 80 سے 90 کے درمیان افراد بموں کے ساتھ کھڑے ہیں۔ کچھ فاصلے پر وہ کھڑے یں اور سینٹرل فورس کا انتظار کر رہے ہیں ، تاکہ بوتھ میں داخل ہوسکیں۔ پولیس / نیم فوجی دستہ موقع پر پہنچ گیا ہے۔واضح رہے کہ دیپک ہلدار اس سے قبل ڈائمنڈ ہاربر سے ترنمول کانگریس کے ایم ایل اے تھے ، لیکن پچھلے دو سالوں سے ترنمو ل کانگریس سے ناراض تھے اور انہوں نے انتخابات سے قبل بی جے پی میں شمولیت اختیار کی ہے

ممتا دیدی کا غصہ ظاہر کرتا ہے کہ وہ الیکشن ہار رہی ہیں: نریندر مودی

ویڈیو

وزیر اعظم نریندر مودی نے آج کوچ بہار میں انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بنگال میں کہیں پر بھی ترنمو ل کانگریس نظر نہیں آ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے ہیلی کاپٹر سے دیکھا ہے کہ بڑی تعداد میں لوگ آرہے ہیں اور امید ہے کہ 2مئی کے بعد بنگال میں ترنمول کانگریس کا وجود ختم ہوجائے گا۔

انہوں نے کہا کہ پہلے دو مرحلے کی پولنگ میں یہ واضح ہوگیا ہے کہ دیدی رخصت ہورہی ہے۔ بنگال میں ایسی لہر کبھی بھی پہلے نہیں دیکھی گئی ہے۔

انتخابی دھاندلیوں کے لیے الیکشن کمیشن ذمہ دار: ممتا بنرجی

علی پورداور: وزیرا علیٰ ممتا بنرجی نے آج ایک بار پھرانتخابی دھاندلی کاشکایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن اور مرکزی فورسیس کا کردار جانبدارانہ ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ تیسرے مرحلے کی پولنگ کے دوران بی جے پی کارکنان پولنگ بوتھ پر زبردستی قبضہ کیا اور پارٹی امیدواروں سمیت ترنمول کانگریس کے لیڈروں پر حملہ کیا گیا۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ وہ اس طرح کے'دھمکی آمیز ہتھکنڈوں'سےنہیں دبنے والے ہیں۔

علی پوردوار ضلع میں ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے، ممتا بنرجی نے کہا کہ آرام باغ میں ان کی پارٹی کی نامزد امیدوار، سوجتا منڈل، کو بھگوا پارٹی کے کارکنوں نے ایک پولنگ بوتھ کے قریب پیچھا کیا اور سر پر حملہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ' ہمارے شیڈول ذات کی امیدوار سوجاتا کو شدید چوٹ پہنچایا گیا جب وہ کسی بوتھ پر جارہی تھیں۔ کھانا کول میںبھی ترنمول کانگریس کے امیدوار پر حملہ ہورہا ہے۔کیننگ ایسٹ میں، سیکیورٹی فورسز نے ہمارے امیدوار شوکت ملا کو بوتھ میں داخل ہونے سے روک دیا۔ ایسی متعدد واقعات پیش آچکے ہیں۔ بنرجی نے کہا کہ ریاست بھر میں ہمارے امیدواروں اور پارٹی کارکنوں پر حملہ ہورہے ہیں۔

سی آر پی ایف جوان پر کمسن لڑکی کے ساتھ زیادتی کا الزام

مغربی بنگال اسمبلی انتخابات میں ڈیوٹی پر تعینات ایک سی آر پی جوان پر کمسن لڑکی کے ساتھ جنسی زیادتی کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ جس کے خلاف ترنمول کانگریس نے آج الیکشن کمیشن میں تحریری طور پر شکایت کی ہے۔ یہ واقعہ ہگلی ضلع کے تارکیشور اسمبلی حلقہ میں پیش آیا ہے۔

ترنمول کانگریس کے نے مذکورہ سی آر پی ایف جوان کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ اس سلسلے میں تارکیشور تھانہ میں اس کے خلاف ایف آئی آر بھی درج کرائی گئی ہے۔

انتخابات کے دوران سی آر پی ایف جوان کی کمسن لڑکی کے ساتھ جنسی زیادتی

ترنمول کانگریس کا بی جے پی کے خلاف الیکشن کمیشن سے شکایت

کولکاتا: ترنمول کانگریس کے رکن پارلیمنٹ ڈیرک او برائن نے تیسرے مرحلے کی پولنگ کے دوران تشدد کے واقعات کے بعد الیکشن کمیشن کو خط لکھ کر کہا ہے کہ تشدد کے واقعات کی جانچ کی جائے اور بی جے پی کے غنڈو ں کے خلا ف کارروائی کی جائے۔

اوبرائن نے اپنے خط میں کمیشن سے کہا ہے کہ آپ سے درخواست کی جاتی ہے کہ بی جے پی کے غنڈوں کے خلاف کارروائی کریں۔ ترنمول کانگریس کے کارکنان اور ممبرو ں کی حفاظت کو یقینی بنائیں۔ آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کو یقینی بنایا جائے۔

خط میں لکھا گیا ہے کہ بی جے پی کے غنڈوں نے آرام باغ سے ترنمو ل کانگریس کی امیدوار سوجاتا منڈل پر بوتھ نمبر 233 میں حملہ کیا گیا ہے۔ ان کے کے ذاتی سیکیورٹی افسر کے سر پر چوٹیں آئیں ہیں اور ان کی حالت نازک ہے۔ سی آر پی ایف کے اہلکار خاموش تماشائی تھے۔

کولکاتا کے 8 ریٹرننگ آفیسر کا تبادلہ

کولکاتا: الیکشن کمیشن نے ریاستی اسمبلی انتخابات کے دوران غیرمعمولی اقدام اٹھاتے ہوئے کولکاتا کے 8 اسمبلی حلقہ جوڑا سانکو، کولکاتا پورٹ، بھوانی پور، انٹالی، چورنگی، شیام پوکھر، کاشی پور۔ بیل گچھیا اور بلیا گھاٹا کے ریٹرننگ آفیسر کو ہٹادیا ہے۔

کولکاتا سے 8 ریٹرننگ آفیسرکی برطرفی کے پیچھے الیکشن کمیشن کی دلیل ہے کہ کوئی ایک عہدہ پر لگاتا تین برس تک نہیں رہ سکتا ہے۔ اس سے قبل بالی گنج کے بھی ریٹرننگ آفیسر کو ہٹادیا گیا ہے۔ الیکشن کمیشن کو ان افسران کے خلاف شکایات ملی تھی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.