ETV Bharat / city

'ہمیں جنگ نہیں امن چاہیے' - no war

ریاست جموں و کشمیر کے پلوامہ میں خود کش حملے کے بعد ملک بھر میں اس حملے کے خلاف احتجاجی مظاہرے کیے گئے اور ریلی نکالی گئی۔

west bengal
author img

By

Published : Mar 1, 2019, 12:14 AM IST

پلوامہ میں خود کش حملے کے بعد سے بھارت اور پاکستان کے درمیان کشیدگی برقرار ہے جس کے مدنظر مغربی بنگال میں ایک ریلی نکالی گئی اور امن کی اپیل کی گئی۔

متعلقہ ویڈیو

اس میں مغربی بنگال ری پبلک پریشد، اے آئی ایس اے، اے آئی پی ایف، سوشل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا، ہگلی مدرسہ، آدیواسی ادھیکار اور وکاس منچ کے کارکنان نے شرکت کی۔

مغربی بنگال گنشکتی پریشد کے صدر نتیش رائے نے ای ٹی وی بھارت سے کہا کہ ہم پلوامہ حملے کی پر زور مذمت کرتے ہیں۔

اس کے ساتھ ہی ہم کسی بھی جنگ کی مذمت کرتے ہیں چونکہ جنگ کسی مسئلے کا حل نہیں ہے بلکہ مزید مسائل کی وجہ ہے۔ ہم چاہتے ہیں کہ بات چیت کے ذریعے مسئلے کا حل نکالا جائے۔

نیشنل ڈیموکریٹک پارٹی کے رکن امتیاز احمد نے بتایا کہ آج کی ریلی کا مقصد امن کا پیغام دینا ہے، ہمیں جنگ نہیں امن چاہئے۔

Intro:پلوامہ میں دہشت گردانہ حملے کے بعد سے ہندوپاک کے درمیان کشیدگی برقرار اور اسی دوران دونوں ممالک کے افواج کی طرف سے ایک دوسرے پر حملے کئے جا رہے ہیں اور ایک طرف کچھ لوگ پاکستان سے جنگ کرنے اور اس کو س ق سکھانے کی وکالت کر رہے ہیں وہیں کچھ لوگ جنگ کی مخالفت بھی کر رہے ہیں اور دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی کو بات چیت کے ذریعے حل کرنے کی اپیل کر رہے ہیں اور جنگ کے بجائے امن کی بات کر رہے ہیں. جنگ کی مخالفت کرتے ہوئے آج کولکاتا میں مختلف تنظیموں کی جانب سے جنگ مخالف ریلی نکالی گئی اور ہمیں ج. گ نہیں امن چاہئے کے نعرے لگائے گئے. مغربی بنگال گنشکتی پریشد کے صدر نیتیش رائے نے ای ٹی وی بھارت سے کہا کہ ہم پلوامہ حملے کی پر زور مزمت کرتے ہیں اس کے ساتھ ہی ہم کسی جنگ بھی کی مزمت کرتے ہیں جنگ کسی مسئلے کا حل نہیں بلکہ مزید مسائل کی وجہ ہے ہم چاہتے ہیں کہ بات چیت کے مسئلے کا حل نکالا جائے. اس احتجاجی ریلی میں آدیواسی تنظیم کے لوگوں نے اپنے روایتی رقص کے ذریعہ احتجاج کیا ان کے علاوہ اس ریلی میں طلباء تنظیم آئسا نے بھی اس جنگ مخالف ریلی میں شرکت کی اور جنگ مخالف نعرے لگائے.

Body:جہاں ایک طرف کچھ لوگ جنگ کی وکالت کر رہے ہیں تو وہیں کچھ لوگ جنگ کو مسئلے کا حل نہیں سمجھتے ہوئے بات چیت کرنے پر زور دے رہے ہیں. پلوامہ حملے کے بعد سے دونوں ملکوں کے درمیان کشیدگی بڑھی ہے اور کچھ لوگ اس کو مزید ہوا دے رہے ہیں تو وہیں آج کولکاتا میں جنگ کے خلاف امن پسند تنظیموں کی جانب سے جنگ کی مخالفت میں نعرے لگائے گئے. کولکاتا میں آج مغربی بنگال ریپبلک پریشد، اے آئی ایس اے، اے آئی پی ایف، سوشل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا، ہگلی مدرسہ الومنی اور آدیواسی ادھیکار و وکاش منچ کی جانب سے ریلی نکالی گئی. اس موقع پر نیشنل ڈیموکریٹک پارٹی کے رکن امتیاز علی مللا نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ آج کی ریلی کا مقصد امن کا پیغام دینا ہے ہمیں جنگ نہیں امن چاہئے جنگ کے نام سیاست نہیں چاہئے ہمیں ترقی چاہیے جن جوانوں پلوامہ حملے میں موت ہوئی ان کے لئے حکومت کی لاپرواہی بھی ایک وجہ ہے جب ملک کے پاس پوری تیاری نہیں جنگ کی باتیں کیوں کی جارہی ہے جنگ کے نام پر سیاست بند ہونی چاہیے

Conclusion:ریلی کے دوران کئی مطالبات کئی گئے اور حکومت سے سوال پوچھے گئے کہ آر پی ایف جوانوں کو تحفظ فراہم کرنے میں ناکام مرکزی حکومت جواب دے مرکزی حکومت جنگ کے نام پر سیاست بند کرے جوانوں کی موت پر سیاست سے گریز کیا جائے جنگ حالات بنا کر ووٹ کی سیاست بند کی جائے کشمیر اور کشمیریوں کے ساتھ یگانگت کا اظہار کیا جائے.
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.