ETV Bharat / city

کوچ بہار: 'قصورواروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی'

author img

By

Published : Apr 14, 2021, 5:43 PM IST

ممتا بنرجی نے کوچ بہار میں سکیورٹی فورسز کی فائرنگ میں ہلاک ہونے والے افراد کے لواحقین سے ملاقات کی اور قصورواروں کے خلاف کارروائی کی یقین دہانی کرائی۔

WB Polls 2021: CM Mamata Banerjee meets families of Cooch Behar violence victims

کولکاتا: وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے آج چوتھے مرحلے کی پولنگ کے دوران آئی ایس ایف کی فائرنگ میں ہلاک ہونے والے افراد کے لواحقین سے ملاقات کی۔ ممتا بنرجی نے یقین دہانی کرائی کہ تیسری مرتبہ اقتدار میں آنے کے بعد اس پورے معاملے کی جانچ کریں گی اور قصورواروں کے خلاف کارروائی کی جائے گی'۔

ویڈیو

ممتا بنرجی نے کہا کہ 10 اپریل کو پولنگ کے دوران سی آئی ایس ایف اہلکاروں کی فائرنگ میں چار افراد کی موت ہوگئی تھی۔ اس واقعے کے بعد الیکشن کمیشن نے سیاسی لیڈروں پر 72 گھنٹے تک کوچ بہار میں داخلے پر پابندی عائد کردی تھی۔ اس کی وجہ سے ممتا بنرجی حادثہ کے اگلے دن نہیں جاسکیں۔ ممتا بنرجی نے کہا کہ ہم انکوائری کریں گے اور قانون کے مطابق سزا دیں گے۔

ممتا بنرجی نے کوچ بہار میں راج بنشی قبیلہ کے 18سالہ لڑکے کی موت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کے بھی اہل خانہ کو انصاف دیا جائے گا۔ ممتا بنرجی نے تمام لواحقین کے اہل خانہ سے ملاقات کی اور برمن کے دادا اور ماموں سے ملاقات کریں گی۔

ممتا بنرجی نے کہا کہ 2 مئی کو نتائج آنے کے بعد وہ یہاں دوبارہ آئیں گی اور آپ کی ہر ممکن مدد کریں گی۔

ممتا بنرجی نے کہا کہ وہ حادثہ کے فوری بعد یہاں آنا چاہتی تھیں مگر الیکشن کمیشن کی وجہ سے نہیں آسکی ہیں۔ انہیں اس بات کا دکھ ہے۔ ممتا بنرجی نے بیوہ خاتون کو بلاکر اس کے 45 دن کے بچے کوگود میں لیا۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.