ETV Bharat / city

کولکاتا: موسلادھار بارش سے عام زندگی درہم برہم - شمالی 24 پرگنہ اور جنوبی 24 پرگنہ

علی پور محکمۂ موسمیات کی جانب سے اگلے تین دنوں تک بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ خاص طور پر کولکاتا اور اس کے اطراف کے اضلاع میں بارش کے سبب حالات سنگین صورتحال اختیار کرسکتے ہیں۔

heave-rain
موسلادھار بارش
author img

By

Published : Sep 14, 2021, 9:02 PM IST

دارالحکومت کولکاتا اور اس کے اطراف کے اضلاع میں صبح سے شروع ہونے والی موسلادھار بارش کے سبب عام زندگی پوری طرح سے مفلوج ہوکر رہ گئی ہے۔ شہر کی بیشتر اہم سڑکوں پر ٹریفک جام ہونے کی اطلاع بھی موصول ہوئی۔

موسلادھار بارش

مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا اور اس کے اطراف کے اضلاع شمالی 24 پرگنہ، جنوبی 24 پرگنہ اور ہوڑہ میں صبح پانچ بجے سے بارش شروع ہوئی جو اب تک جاری ہے۔

ریاست کے مختلف اضلاع میں بارش ہونے کے سب کولکاتا اور اس کے اطراف علاقوں میں عام لوگوں کو بڑی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑا۔

خاص طور پر شمالی 24 پرگنہ اور جنوبی 24 پرگنہ میں موسلادھار بارش کے سبب بیشتر علاقوں میں بارش کے پانی جمع ہونے سے ٹریفک نظام پوری طرح درہم برہم ہوکر رہ گیا۔

علی پور محکمۂ موسمیات کی جانب سے اگلے تین دنوں تک بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ خاص طور پر کولکاتا اور اس کے اطراف کے اضلاع بارش کے سبب حالات سنگین صورتحال اختیار کرسکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ضمنی انتخابات میں ممتابنرجی کا کوئی مقابلہ نہیں کرسکتا: احتشام الحق

محکمۂ موسمیات کے مطابق خلیج بنگال میں ایک بار پھر ہواؤں کا دباؤ بننے کی اطلاع ہے جس کے سبب طوفان کے آنے کا بھی خدشہ ظاہر ہے۔ اسی کے مدنظر ساحلی اضلاع جنوبی 24 پرگنہ، شمالی 24 پرگنہ اور مشرقی مدنی پور میں سمندر کے قریب رہنے والے عام لوگوں اور ماہی گیروں کو احتیاط برتنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

دوسری طرف ریاستی حکومت کی جانب سے بھی ساحلی اضلاع میں رہنے والے لوگوں کو الرٹ رہنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ این ڈی آر ایف کی ٹیم کو تیار رہنے کی ہدایت دی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.