ETV Bharat / city

ارجن سنگھ اور سومناتھ شوم کے درمیان لفظی جنگ جاری - مغربی بنگال

بی جے پی کے رکن پارلیمان ارجن سنگھ اور ترنمول کانگریس کے رکن اسمبلی سومناتھ شوم کے درمیان لفظی جنگ کا سلسلہ جاری ہے۔

ارجن سنگھ اور سومناتھ شوم کے درمیان لفظی جنگ جاری

author img

By

Published : Jun 3, 2021, 10:48 PM IST

مغربی بنگال کے شمالی 24 پرگنہ کے بیرکپور پارلیمانی حلقے اسمبلی انتخابات 2021 کے ایک ماہ گزر جانے کے بعد بھی سیاسی جماعتوں کے حامیوں کے درمیان جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے۔ شمالی 24 پرگنہ کے جگتدل تھانہ علاقے میں نامعلوم شرپسندوں نے بی جے پی کے کارکن کے مکان پر حملہ کرکے توڑ پھوڑ کی۔ اس حملے میں ایک خاتون زخمی ہو گئی. اس واقعے کے بعد علاقے میں کشیدگی پھیل گئی۔ زخمی خاتون کو بھاٹ پاڑہ اسٹیٹ جنرل ہسپتال میں داخل کرایا گیا۔

بی جے پی کے رکن پارلیمان ارجن سنگھ اور ترنمول کانگریس کے رکن اسمبلی سومناتھ شوم کے درمیان لفظی جنگ عروج پر ہے۔ جگتدل اسمبلی حلقے سے ترنمول کانگریس کے رکن اسمبلی سومناتھ شوم نے کہا کہ بی جے پی کے حامیوں کے درمیان گروہی تصادم کے دوران شام نامی کے ایک شخص کے مکان پر حملہ کیا گیا۔ جس میں ایک خاتون زخمی ہوگئی۔

انہوں نے کہا کہ بی جے پی کے رکن پارلیمان ارجن سنگھ کی وجہ سے بیرکپور پارلیمانی حلقے میں تصادم کا بازار گرم ہے۔ اب تو بی جے پی کے اعلیٰ رہنما بھی ارجن سنگھ کو پارٹی میں شامل کرکے افسوس کرتے ہوں گے۔ ترنمول کانگریس کے رکن اسمبلی کا کہنا ہے کہ ارجن سنگھ اپنے غنڈوں سے علاقے میں دہشت کا ماحول پیدا کر رہے ہیں اور اقلیتی طبقے کو ڈرایا دھمکایا جارہا ہے۔

دوسری طرف بی جے پی کے رکن پارلیمان ارجن سنگھ نے کہا کہ بیرکپور میں ہی نہیں بلکہ پورے بنگال میں لا اینڈ آرڈر نام کی کوئی چیز نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسمبلی انتخابات کے نتائج کے بعد سے ہی بی جے پی کے حامیوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ جگتدل تھانہ علاقے میں روزانہ بی جے پی کے ایک کارکن کے مکان پر حملہ کیا جاتا ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ پولیس کے سامنے سب کچھ ہوتا رہا لیکن وہ صرف تماشائی بنی رہی۔

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.