بس سنڈیکیٹ کے جنرل سکریٹری تپن بنرجی نے کہا کہ آپریٹرزسے وابستہ ہر بس میں دو سیٹیں تیسری صنف سے وابستہ افرادکیلئے ریزرو رہیں گی۔
انہوں نے دعوی کیا کہ ریاست میں تقریبا 35 سے 40 ہزار بسیں ان کی تنظیم سے وابستہ ہیں، بنرجی نے کہا کہ مسئلہ صرف دو سیٹوں کو مختص کرنے کا نہیں ہے بلکہ لوگوں میں تیسری صنف کو تسلیم کرنے اور ان کے ساتھ یکساں سلوک کرنے کے بارے میں شعور پیدا کرنا ہے۔
ایسوسی ایشن سے وابستہ بسوں کے روڈ میں سیٹوں کو مختص کرنے کا کام شروع ہوگیا ہے۔