مغربی بنگال کے مرشدآباد ضلع میں نابالغہ کے ساتھ عصمت دری کرنے کے الزام میں پولیس نے پنچایت پردھان کے بھائی ترنمول رہنما کو گرفتار کر لیا۔ اس واقعے کے منظر عام پر آنے کے بعد علاقے میں سنسنی پھیل گئی۔ Trinamool Congress Leader Arrested
ذرائع کے مطابق ضلع کے اوڑسی گرام پنچایت پردھان سمی شیخ کے بھائی نذیر شیخ پر ایک نابالغہ کی مبینہ دست درازی کا الزام عائد کیا گیا۔ گھر والوں نے مقامی تھانے میں شکایت درج کرائی جس کے بعد پولیس نے شکایت کے بنیاد پر ترنمول کانگریس کے رہنما کو گرفتار کرلیا۔
پولیس نے کہا کہ پورے معاملے کی تفتیش کی جا رہی ہے۔ گھر والوں کی شکایت پر نذیر شیخ نام کے ایک شخص کی گرفتاری عمل میں آئی ہے۔ ان سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔ پولیس نے مزید کہا کہ لڑکی دسویں جماعت کی طالبہ ہے. اس کی بھی جانچ کرائی گئی ہے۔ رپورٹ کی بنیاد پر ہی آگے کی کارروائی کی جائے گی۔ گھر والوں کے مطالبے پر سیکیورٹی فراہم کی گئی ہے.
نابالغہ کے گھر والوں کا کہنا ہے کہ شکایت واپس لینے کے لئے دباؤ ڈالا جا رہا ہے۔ اس لئے انہوں نے سیکیورٹی کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس معاملہ میں ملزمین گرفتاری عمل میں آ چکی ہے۔
مزید پڑھیں:باگنان جنسی زیادتی کے قصورواروں کو سزا ضرور ملے گی۔ فرہاد حکیم
ترنمول کانگریس کے رہنما اور پنچایت پردھان کی جانب سے اب تک کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔