ETV Bharat / city

ترنمول کانگریس کا بی جے پی کے خلاف بڑا بازار میں احتجاج - بی جے پی کے خلاف احتجاجی ریلی

کولکاتا کے زکریا اسٹریٹ سے آج ترنمول کانگریس کے اقلیتی شعبہ کی جانب سے احتجاجی ریلی نکالی گئی۔جس میں بنگال میں فرقہ وارانہ ماحول خراب کرنے کا الزام لگاتے ہوئے بی جے پی کے خلاف نعرے بازی کی گئی۔

Trinamool Congress protests against BJP in bada bazar
ترنمول کانگریس کا بی جے پی کے خلاف بڑا بازار میں احتجاج
author img

By

Published : Oct 16, 2020, 9:36 PM IST

ریاست مغربی بنگال میں میں آئندہ 2021 میں ہونے والے انتخابات کے لئے بی جے پی اور ترنمول کانگریس دونوں سیاسی جماعتیں ایک دوسرے کے خلاف سرگرم ہو گئی ہیں۔

ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتا بنرجی نے ہاتھرس واقعہ کے بعد سے ترنمول کانگریس حامیوں کو ہدایت دی تھی کہ بی جے پی حکومت کی پالیسی کے خلاف گھر گھر جاکر عام لوگوں کو آگاہ کریں کہ بی جے پی کے حکومت میں خواتین غیر محفوظ ہیں، ملک کی معیشت تباہ ہو چکی ہے، کسانوں کو مزید غریب بنانے کی کوشش کی جا رہی یے۔

اس کے بعد سے ہی بی جے پی کی پالیسی کے خلاف مسلسل ترنمول کانگریس کی جانب سے احتجاج و مظاہرے جاری ہیں۔کولکاتا کے مختلف وارڈ میں بی جے پی کے خلاف احجاجی ریلی نکالی جا رہی ہے۔

آج زکریا اسٹریٹ سے بڑا بازار تک انیلا خان ترنمول اقلیتی سیل کی رہنما کی قیادت میں بی جے پی مخالف ریلی نکالی گئی۔

اس موقع پرای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے انیلا خان نے کہا کہ مودی حکومت میں خواتین بالکل غیر محفوظ ہے، روز بروز خواتین کے ساتھ زیادتی کرنے کے معاملے سامنے آ رہے ہیں۔

ویڈیو

ملک کی معیشت اپنے سب سے خراب دور سے گزر رہی ہے۔ ریاست مغربی بنگال میں بی جے پی فرقہ وارانہ سیاست کر رہی ہے ۔کولکاتا میں فسادات کرانے کی کوشش کر رہی ہے۔مودی حکومت کی پالیسیاں عوام دشمن ہیں غریبوں کے مخالف حکومت ہے۔

اب بنگال میں بھی اسی طرح کے حالات پیدا کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔بنگال میں بھی بی جے پی کی طرف سے ایسے ہی حالات پیدا کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔بی جے پی کی حکومت والی ریاستوں میں امن و امان کا برا حال ہے۔خواتین محفوظ نہیں ہیں۔بنگال میں ہم اس طرح کے حلالات پیدا کرنا چاہتے ہیں۔لیکن ہم بی جے پی کے خلاف سڑکوں پر احتجاج جاری رکھیں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.