ETV Bharat / city

رکن اسمبلی کی کورونا وائرس کی وجہ سے موت - سمیریش داس کا کلکتہ کے سالٹ لیک اسپتال میں انتقال

ترنمول کانگریس کے مشرقی مدنی پور کے ایگرا سے رکن اسمبلی سمیریش داس کا کلکتہ کے سالٹ لیک اسپتال میں انتقال ہوگیا ہے، سمیریش داس کورونا وائرس سے متاثر تھے۔

Trinamool Congress MLA samiresh das dies due to corona virus
ترنمول کانگریس کے رکن اسمبلی سمیریش داس کا آج کلکتہ کے سالٹ لیک اسپتال میں انتقال
author img

By

Published : Aug 17, 2020, 5:12 PM IST

ترنمول کانگریس کے رکن اسمبلی سمیریش داس کا آج کلکتہ کے سالٹ لیک اسپتال میں انتقال ہوگیا ہے، ایک مہینے قبل وہ کورونا وائرس سے متاثر ہوئے تھے، اس کے بعد سے ہی ان کا علاج چل رہا تھا۔
داس ترنمول کانگریس کے دوسرے رکن اسمبلی ہیں جن کا کورونا وائرس کی وجہ سے موت ہوئی ہے۔ اس سے قبل جون میں تین مرتبہ کے رکن اسمبلی اور ترنمول کانگریس کے خزانچی تمونوگھوش کا انتقال ہوا تھا۔

واضح رہے کہ سمیریش گھوش مشرقی مدنی پور کے ایگرا سے رکن اسمبلی تھے، 18جولائی کو کورونا وائرس کی رپورٹ آنے کے بعد انہیں مقامی اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا، 25جولائی کو طبیعت زیادہ خراب ہونے کے بعد انہیں سالٹ لیک اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا اور آج صبح ان کا انتقال ہوگیا ہے۔

بنگال میں اب تک 1.16 لاکھ کورونا وائرس کے معاملے درج کیے جاچکے ہیں اور 2,428 افراد کی کورونا وائرس کی وجہ سے موت بھی ہوچکی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.